کیٹرینا کیف اور دیپیکا بادوکون کے ساتھ فلم کرنا چاہتی ہیں عالیہ بھٹ، تینوں کے بیچ ہے یہ معاہدہ

 بالی وڈ میں بہت کم اداکارائیں ایسی ہیں جو کم وقت میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ عالیہ بھٹ کا ایسی اداکاراؤں کی فہرست میں نام سب سے اوپر ہے۔ عالیہ کی بالی وڈ کی کئی مشہور اداکاراؤں سے اچھی دوستی ہے جن میں کیٹرینا کیف اور دیپیکا بادوکون بھی ہیں۔ کچھ وقت پہلے عالیہ اپنے اور کیٹرینا اور دیپیکا کے تعلق سے بڑا ہی دلچسپ انکشاف کیا تھا۔ 

 ایک اخبار سے بات چیت کے دوران عالیہ نے دیپیکا پادوکون اور کیٹرینا کیف کے ساتھ فلم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ عالیہ نے کہا ’’مجھے کبھی بھی ایسی فلم کا آفر نہیں ملا… میں کچھ ایسا کرنا چاہتی ہوں جس میں صرف خواتین ہوں۔ میرا خیال ہے ہم اچھی دوستی ثابت کریں گے۔ اور یہ ایک مزے دار فلم ہوگی۔‘‘

Related image

عالیہ سے سوال کیا گیا کہ وہ کس اداکارہ کے ساتھ فلم کرنا چاہیں گی۔ انھوں نے جواب دیا ’’کیٹرینا میری سب سے قریبی دوستوں میں سے ایک ہیں۔ ہم اکثر ساتھ میں ایک فلم کرنے کے تعلق سے بات کرتے ہیں۔ دیپکا کے ساتھ بھی یہی بات ہوتی ہے۔ ایسی مضبوط خواتین کے ساتھ فلمیں کرنے میں بڑا ہی مزے دار ہوگا۔ اور میں نے کیٹرینا اور دیپیکا کے ساتھ معاہدہ کیا ہے کہ ہم ساتھ میں ایک فلم کریں گے۔‘‘

Related image

عالیہ نے فلمی دنیا میں خواتین کے مقام کے تعلق سے بھی بات کی۔ انھوں نے بتایا کہ اب وقت بدل چکا ہے۔ انڈسٹری بھی کافی ترقی پسند ہو چکی ہے۔ مگر ایک لمبا سفر طے کرنا ابھی باقی ہے۔

 

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

بالی وڈ کی اس اداکارہ نے کیا انکشاف، بولیں جسمانی تعلقات بنانے کے لیے کیا گیا مجبور

کاسٹنگ کاؤچ (فلم میں رول دینے کے لیے جسمانی تعلقات قائم کرنے کی شرط) پر سروج خان …