ریو یو: جب دو جیون ساتھی نہیں کر سکتے صلح تو زندگی کا لطف بن کر رہ جاتا ہےخواب، شارٹ فلم

نائٹ واک ایک ہندی شارٹ فلم ہے جس میں نو جوان میاں بیوی کے درمیان بڑھتی ہوئی تلخیوں کو موضوع بنا کر پیش کیا گیا ہے۔ فلم شروع ہوتے ہی نوین اپنی بیوی سے جھگڑتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

دونوں کے درمیاں جھگڑے کا موضوع کوئی بڑی بات نہیں ہے مگر جس اندازمیں دونوں کے درمیان تو تو میں میں ہو رہی ہے اس سے اس عہد کے شادی شدہ جدید نسل کی تہذیب اور کلچر کی بہترین عکاسی ہورہی ہے۔

فلم مختصر ہے مگر فلم کی کہانی اتنی موثر ہے کہ چند منٹوں کے مناظر دیکھنے کے بعد ہی آپ کے ذہن کو اپنا گرویدہ بنا لے گی۔ فلم کی کہانی بیان کرنے میں استعارہ اور اشاراتی زبان کا بھی سہارا لیا گیا ہے۔

جھگڑے کے بعد دونوں سسکتے ہوئے اپنی اپنی خواب گاہ میں چین کی نیند سو جاتے ہیں اور دونوں ایک ہی خواب دیکھتے ہیں جہاں ان کی زندگی ایک نہایت خوشگوار موڑ سے گزر رہی ہوتی ہے۔

فلم کا پیغام بھی یہی ہے کہ جب دو جیون ساتھی آپس میں صلح کی کوشش نہیں کرتے تو پر لطف زندگی ان کے لیے ایک خواب ہی ہو سکتی ہے۔ فلم کا کمزور پہلو یہ ہے کہ ایک ہی خواب ایک ہی وقت میں دو انسان کو بنا کسی تبدیلی کے کیسے آ سکتا ہے؟ اداکاری کی سطح پر بھی نیند سے بیدار ہونے کے بعد کی ایکٹنگ بناؤٹی معلوم ہورہی ہے۔

مجموعی سطح پر فلم اچھی ہے، اگر ازدواجی زندگی میں اپنے جیون ساتھی کے ساتھ تلخیوں سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو دیکھیں یہ شارٹ فلم نائٹ واک تاکہ آپ کو بھی خوش رہنے کے لیے خواب کا سہارا نہ لینا پڑے۔

 

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

ریویو: جب دو ملکوں میں جل رہی تھی نفرت کی آگ، ان دو جسموں میں سلگ رہی تھی محبت، دیکھیں یہ شارٹ فلم

ہندوستان کی آزادی کے فورا بعد وطن کے دو ٹکڑوں میں تقسیم ہونے جانے کا …