بالی وڈ کے یہ ہیں وہ 5 ستارے، جو کسی پارٹی میں ڈانس کرنے کے لیتے ہیں اتنے کروڑ

بالی وڈ ستاروں کی کمائی کا اصل ذریعہ صرف فلمیں ہی نہیں ہوتیں بلکہ وہ اور بھی طریقے ہیں  جن سے وہ آمدنی حاصل کرتے ہیں۔ فلموں کے علاوہ یہ ستارے بزنیس اور کارپوریٹ ایونٹ میں  اسپیچ دینے سے لے کر کسی بھی اسٹور کی افتتاح، شادی میں پرفارم کرنا پرفارم کر پیسے کماتے ہیں۔ یہ ستارے ایسے موقع پر پرفارم کرنے کے لیے لاکھوں اور کروڑوں کی قیمت وصول کرتے ہیں۔

شاہ رخ خان

Image result for shahrukh khan dance

بالی وڈ سپر اسٹار کنگ خان کی تو ہر کوئی ان کو اپنی شادی میں پرفارم کروانے کا خواہش مند ہوگا۔ مگر اس بات کو دھیان میں رکھتے ہوئے کہ محض ایک ایونٹ پر مدعو کرنے کے لئے  ان کو کافی موٹی رقم چکانی پڑ ے گی۔

سالوں پہلے کی خبر ہے کہ بادشاہ خان نے دبئی کے جمیرا ہوٹل میں منعقد ایک شادی کے تقریب میں پرفارم کرنے کےلیے تقریباً 7 سے 8 کروڑ روپے کی بھاری رقم وصول کی تھی۔ شادیوں میں صرف اپنا چہرہ دکھانے کے لیے بھی وہ 2 کروڑ روپے وصول کرلیتے ہیں۔

رنویر سنگھ

Image result for ranveer singh dance khilji

فلم پدماوت کی کامیابی اور عمدہ اداکاری سے واہ واہی بٹورنے والے اداکار اور بالی وڈ کے خلجی رنویر سنگھ  کی قدر و قیمت میں کافی اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے فلموں کے علاوہ پارٹیز اور کسی بھی اسٹیج پر ڈانس کرنے کے لیے اپنی قیمت میں چار گنہ اضافہ کردیا ہے۔

پہلے وہ جہاں پرائیویٹ پارٹیز میں پرفارم کرنے کے لئے ایک کروڑ روپے لیتے تھے وہیں انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ 2018 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کے لئے 15 منٹ تک رقص کرنے کی قیمت 5 کروڑ وصول کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آج ہیں بالی وڈ کے بڑے ناموں میں شامل، ان 10 ستاروں نے بچپن میں ہی مچائی تھی اداکاری کی دھوم

کیٹرینہ کیف

Image result for katrina kaif dance performance

بالی وڈ اداکارہ کیٹرینہ کیف کو بھی بڑی شادیوں اور انٹرنیشنل ایونٹس پر پر فارم کرنے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔ شادی کے تقریبوں میں محض کچھ ہی منٹوں تک اپنے رقص کا جادو بکھیرنے کے لیے وہ ڈھائی کروڑ روپے چارج کرتی ہیں۔ شادی کے علاوہ وہ پارٹیز میں جانے کے لیے تقریباً 1 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔

اکشے کمار

Image result for akshay kumar dancer

 بالی وڈ کے کھلاڑی کمار دیر رات پارٹیز میں جانے سے اکثر پرہیز کرتے ہیں۔ بات کریں ان کو پارٹیز یا تقریب میں مدعو کرنے کی تو وہ ایسے مواقع کے لیے 1.5 کروڑ روپے لیتے ہیں جبکہ پرفارمینس کے  لیے وہ تین سے چار کروڑ روپے ملتے ہیں۔

ریتک روشن

Image result for hrithik roshan dance

ریتک روشن جیسے ڈانسر بالی وڈ میں کم ہیں۔ محض بڑے پردے پر ہی نہیں بلکہ آف اسکرین پرفارمینس کے لیے بھی وہ لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا لیتے ہیں۔ پرائیوٹ پارٹیز اور تقریبوں میں پرفارم کرنے کے لیے ریتک ڈھائی کروڑ سے چار کروڑ  کی موٹی رقم وصول کرتے ہیں۔

 

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

اداکاروں کو ٹکر دے رہی ہیں یہ 10 اداکارائیں، ایک فلم کے لیے لیتی ہیں اتنے کروڑ فیس

بالی وڈ انڈسٹری میں ادکاراؤں کے بجائے اداکاروں کا غلبہ رہا ہے۔ بالی وڈ میں …