جب ششی کپور کے پاس وطن لوٹنے کے نہیں تھے پیسے، راج کپور نے کٹوایا تھا ٹکٹ

ششی کپور بالی وڈ کے ایسے پرکشش اداکاروں میں سے ایک تھے جنہیں دیکھ کر درختوں پر بیٹھے ہوئے پرندے بھی متوجہ ہو جایا کرتے تھے، انہوں نے کمرشیل اور آرٹ دونوں طرح کی فلمیں کی ہیں۔

ششی کپور نے اس وقت انٹر نیشنل مقبولیت حاصل کرلی تھی جب دوسرے ستارے مغربی ملکوں تک ہی پہنچ بنانے کی سوچ رہے تھے، ان کی موت بالی وڈ میں ایک صدی کی موت تھی۔

Related image

کچھ سالوں پہلے ان کے بیٹے کنال کپور نے ریڈف ڈاٹ کام کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے راز کی بات بتائی تھی۔ کنال نے کہا ’’ 1960 کے آخر میں میرے پاپا کے پاس کوئی کام نہیں تھا، انہوں نے اپنی اسپورٹس کار بیچ دی، ممی بھی چیزیں بیچنے لگیں، کیوں کہ ہمارے پاس اس وقت پیسوں کی قلت تھی‘‘۔

کنال کپور نے اس انٹرویو میں اپنے والد کے بارے میں بتایا کہ ششی کپور کس طرح کے انسان تھے، ششی کپور کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ بھی نوازاگیا تھا مگر ان کے بیٹے کنال کپور کا کہنا ہے کہ ان کے والد کو اس انعام سے اور پہلے ہی نوازا جانا چاہیے تھا۔

کنال کپور کے مطابق ان کے والد ششی کپور اپنی فیملی کے ساتھ ممبی میں سیر نہیں کرسکتے تھے، ان کے چاہنے والوں کی تعداد بہت زیادہ تھی اس لیے ممبئی میں ان کا نکلنا پریشانی کا سبب ہوتا تھا۔ اس لیے ششی کپور اتوار کے دن کبھی کام نہیں کرتے تھے، اتوار کے روز وہ پورا دن اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارتے تھے۔

کنال کپور کہتے ہیں کہ ہمارے والد ہماری زندگی کا اہم حصہ تھے، وہ بالکل نرم دل تھے۔ کنال نے اپنے والد ششی کپور کی شادی کے بارے میں بھی بتایا جو انہوں نے اپنے والدین سے سن رکھا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آج ہیں شہرت کی بلندیوں پر، کبھی عالیہ بھٹ پر لگا تھا اپنی ہی بہن کی بیٹی ہونے کا الزام

Image result for shahi kapoor

کنال کہتے ہیں ’’میرے والدین سنگا پور اور ملیشیا میں ایک شو کے لیے گئے ہوئے تھے، مگر شو رد ہو گیا، وہ دونوں شادی کرنا چاہتے تھے، پھر راج انکل نے انہیں ٹکٹ کے پیسے دیے، پھر پاپا ممی نے ممبئی آکر شادی کرلی ‘‘۔

ششی کپور 18 مارچ 1938 کو برٹش انڈیا کلکتہ میں پیدا ہوئے تھے۔ بھلے ہی وہ 4 دسمبر 2017 کو دنیا سے چلے گئے مگر اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔ آج ان کی سالگرہ ہے، ان کے مداحوں کے لیے خاص دن ہے اس مناسبت سے یہ کہانی ان کے لیے ایک تحفہ ہے۔

 

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

اداکار اور سیکس: سیکس کے بارے میں صرف باتیں کرنے والوں کے لیے سنی دیول کا خاص مشورہ

سنی دیول نے 1983 میں فلم ’بے تاب‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا، …