ریویو: جب دو ملکوں میں جل رہی تھی نفرت کی آگ، ان دو جسموں میں سلگ رہی تھی محبت، دیکھیں یہ شارٹ فلم

ہندوستان کی آزادی کے فورا بعد وطن کے دو ٹکڑوں میں تقسیم ہونے جانے کا غم کس کے سینے میں نہیں ہے۔ ملک تقسیم نہیں ہوا تھا تقسیم ہو گئی تھی لوگوں کی ذہنیت، ہر طرف فساد کا ماحول، لاشوں کے انبار اور خاک و خون میں لت پت دو ملکوں کے شہری۔

ایسے ہی وقت کی لو اسٹوری ہے یہ شارٹ فلم دی اسکن آف ماربل یعنی سنگ مرمر سا تراشا ہوا شفاف بدن۔ پرم نام کا یک پنجابی لڑکا انگریز لڑکی وائلیٹ کے عشق میں مبتلا ہو جاتاہے۔ وائلیٹ پرم سے کتنی محبت کرتی ہے خود پرم بھی نہیں جانتا۔

شادی کے معاملے میں زبان دے دینے کی عادت ہمارے سماج میں تقریبا ہر باپ کو ہے۔ اس فلم میں بالی وڈ کے مشہور اداکار نصیرالدین شاہ پرم کے والد ہیں اور ایک روایتی پنجابی والد کا رول نبھا رہے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں: سفید چادر پر خون کے چند دھبے دولہن کی دوشیزگی کی نہیں ہیں دلیل، دیکھیں شارٹ فلم ’سیل‘

پرم کو لگتا ہے کہ اس نے اپنے والد کی خوشی کے لیے اپنی محبت کی قربانی دے دی۔ مگر پرم اس بات سے غافل تھا کہ اصل قربانی تو وائلیٹ نے دی تھی۔ وائلیٹ نے پرم کے بوڑھے باپ کی منت و سماجت کی لاج رکھ لی اور اپنی بے پناہ محبت پرم کے والد کی خوشی کے لیے قربان کردی۔

فلم کا کلائمیکس نہایت پر اثر ہے، جب پرم اور اس کی منگیتر پریتو کو چند فسادی سنسان سڑک پر ننگی تلواروں کے زور پر گھیر لیتے ہیں، اس وقت وائلیٹ وہاں پرم کے سکھائے ہوئے الفاظ دہراتے ہوئے ظاہر ہوتی ہے اور انکشاف ہوجاتا ہے کہ وائلیٹ پرم کو کتنا چاہتی ہے۔

پرم کے سکھائے ہوئے ہندوستانی زبان کے میٹھے بول ایک انگریز لڑکی کی زبان سے سن کر بھی فسادیوں کا دل نہیں پگھلتا، محبت کا وہ ایک جملہ جو پرم وائلیٹ کی زبان سے سننے کے لیے برسوں سے ترس رہا تھا وائلیٹ نے تلواروں کی نوک پر ان جملوں کا ورد کر کے اپنی محبت کا اظہار کردیا۔

اور پڑھیں: زندگی کے صفحات پر بکھری ہوئی خوشیوں کے دھبوں کو کیسے کریں تلاش، دیکھیں یہ شارٹ فلم ’سوچ‘

فلم کا پیغام بھی یہی ہے کہ محبت کو لفظوں سے بیان نہیں کیا جا سکتا، پرم کو لگا کہ وائلیٹ اس کے لیے وفادار نہیں ہے مگر وئلیٹ نے وفاداری کا ایسا ثبوت پیش کیا جو شاید پرم بھی نہیں کر سکتا تھا۔

اپنے تجسس کی گرہیں کھولنے کے لیے دیکھیں نصیر الدین شاہ کی یہ شارٹ فلم دی اسکن آف ماربل

 

 

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

ریو یو: منڈپ پر دولہے کو ہے انتظار، دلہن ہے فرار، عاشق کے ساتھ جنگل میں ہو رہی ہیں رنگ رلیاں

بالی وڈ کے معروف ہدایت کار امتیاز علی کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ شارٹ …