دنیا مان چکی ہے سپر اسٹار اور بالی وڈ کا کنگ، مگر شاہ رخ خان اپنے بارے میں رکھتے ہیں یہ رائے

شاہ رخ خان وقت کے ساتھ شہرت اور مقبولیت کی بلندیوں کو چھوتے چلے گئے، یوں بھی کہیں تو غلط نہ ہوگا کہ انہوں نے اپنے فلمی کریئر میں کبھی پچھے مڑ کر نہیں دیکھا، وقت کے ساتھ انہوں نے چند ایسی یادگار فلمیں بھی بنائی جس کو زمانہ چاہ کر بھی فراموش نہیں کر سکے گا۔

شاہ رخ خان نے بالی وڈ میں 25 سالہ سفر طے کرلیا ہے، اس طویل عرصے پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے ’پنک ولا‘ کو ایک خاص انٹر ویو دیا۔ اس انٹر ویو سے کچھ خاص اقتباسات حاضر ہیں۔

اس انٹر ویو میں ان سے ایک اہم یہ سوال کیا گیا کہ ’’آپ کو کب احساس ہوا کہ آپ ایک اسٹار بن چکے ہیں؟‘‘۔ شاہ رخ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا ’’میں جانتا ہوں سننے میں تھوڑا عجیب لگے گا، مگر سچ یہ ہے کہ یہ بات ابھی تک طے نہیں ہو سکی ہے کہ میں ایک اسٹار ہوں، کوئی میری شہرت کو دیکھ کر یہ سوال کر سکتا ہے کیا میں نے ان سب کی امید کی تھی؟ تو میرا جواب ہوگا نہیں‘‘۔

Image result for shahrukh khan

شاہ رخ خان کا ماننا ہے کہ اسٹار بننا ان کی قسمت میں لکھا تھا۔ مگر انہوں نے کبھی اس جانب توجہ نہیں دی۔ وہ کہتے ہیں ’’یہ تو لکھا ہوا تھا، مگر میں نے اس کو کبھی کوئی خاص اہمیت نہیں دی، میں نے کبھی بیٹھ کر یہ نہیں سوچا کہ میں اسٹار بن چکا ہوں‘‘۔

شاہ رخ خان کو ان کے چاہنے والے جب انہیں ان کے اسٹار ہونے کا احساس دلاتے ہیں تو ان کا رد عمل کیا ہوتا ہے خود ان کی زبانی دیکھیں۔ وہ کہتے ہیں ’’میرے دوست، میرے خیر خواہ مجھ سے کہتے ہیں اسٹار ہونے کی حیثیت سے آپ کو یہ کرنا چاہیے اور یہ نہیں کر نا چاہیے مگر میں نے کبھی اس پر توجہ نہیں دی‘‘۔

Image result for shahrukh khan

یہی نہیں شاہ رخ خان کی کوئی فلم کامیاب نہ بھی ہو تو اس کا اثر ان پر 6 گھنٹے سے زیادہ نہیں رہتا۔

شاہ رخ خان کی باتوں سے لگتا ہے کہ ایک بڑا اسٹار ہونے کے باوجود انہیں اپنے اسٹار ڈم پر کوئی غرور نہیں ہے۔ ایک اچھا اداکار ایک اچھا انسان بھی ہوتا ہے اس لیے شاہ رخ نے اپنے اسٹار ہونے کے بارے میں اس طرح کی باتیں کرتے ہیں۔

 

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

گزرے زمانے کی اداکارہ شرملا ٹیگور کو اپنی پہلی فلم میں نہیں آتا تھا یہ کام، 54 سال بعد کیا انکشاف

بالی وڈ فلموں میں گانوں کا چلن کافی شروعات سے ہے۔ اب تو بالی وڈ …