تیمور کا نام بدلنے کے لیے تیار تھے سیف علی خان، اردو کے اس شاعر کے نام پر رکھنا چاہتے تھے نام

بالی وڈ کی مشہور و معروف جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان کی مقبولیت کی کوئی حد نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے اسٹار ماں باپ کی طرح بہت ہی کم وقت میں کافی شہرت حاصل کرلی ہے۔

Image result for taimur

بیٹے کا نام بادشاہ تیمور کے نام پر رکھنے سے سیف اور کرینہ کو کافی ٹرول کیا گیا تھا جب کہ سیف نے تیمور کے نام کو لے کر واضح بھی کیا تھا کہ تیمور کے نام کا تاریخی حکمراں کے نام سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

انڈیا ٹو ڈے کے سینئر صحافی راج دیپ سردیسائی سے بات چیت کے دوران کرینہ کپور نے کہا ’’سیف اس کا نام فیض کے نام سے تبدیل کرنے والے تھے لیکن میں عوامی دباؤ سے بلکل نہیں جھکنے والی تھی۔ میرے بیٹے کا نام تیمور ہے اور اپنے اسی نام کے ساتھ  وہ بڑا ہوگا۔ وہ اپنے نام کی طرح ایک دن آئرن مین ہوگا‘‘۔

Image result for taimur kareena kapoor

ایک اخبار سے خوصوصی بات چیت کے دوران سیف نے بیٹے تیمور کی طرف لوگوں کی توجہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ’’توجہ ایک بہت ہی عمدہ چیز ہے۔ کافی دفعہ آپ اسے نظر انداز کر دیتے ہیں اور کئی مرتبہ اس پر وبال بھی کھڑا ہوجاتا ہے‘‘۔

سیف نے مزید کہا کہ انہوں نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ کیوں میڈیا تیمور کی تصویریں لینے کا ہمیشہ خواش مند ہوتا ہے۔ ’’تیمور بہت ہی پرکشش ہے اس لیے میں کسی پر الزام عائد نہیں کرتا۔ پر کشش ہونا ایک بیش قیمتی تحفہ ہے‘‘۔

 

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

گزرے زمانے کی اداکارہ شرملا ٹیگور کو اپنی پہلی فلم میں نہیں آتا تھا یہ کام، 54 سال بعد کیا انکشاف

بالی وڈ فلموں میں گانوں کا چلن کافی شروعات سے ہے۔ اب تو بالی وڈ …