محبت میں نہیں ہوتی سرحدیں، ان 6 بالی وڈ اداکاراؤں نے پاکستانی کرکٹرس سے لڑایا ہے عشق

کہتے ہیں محبت کو زنجیروں میں قید نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی محبت کے لیے زمان و مکان کی کوئی حد بندی قائم کی جا سکتی ہے۔ پیار کرنے والے کسی کو اپنا دل دینے سے پہلے اس کا مذہب پوچھتے ہیں نہ اس کی ذات، پیار تو پیار ہوتا ہے بس آنکھوں کے راستے دل میں اتر جاتا ہے۔

ہم لے کر حاضر ہوئے ہیں چند ایسی ہندوستانی ادکاراؤں کی کہانیاں جن کی داستانِ عشق میں پاکستانی کرکیٹرس کے نام شامل ہیں۔ اور یہ کہانی صرف عشق و محبت تک ہی محدود نہیں بلکہ ان میں سے چند نے شادیاں بھی کیں اور خوش حال زندگی بھی گزاری۔ اور کچھ کے درمیان جدائی بھی ہوگئی۔

1۔ عمران خان اور زینت امان

 

مشہور پاکستانی کر کیٹر عمران خاں آج بھی سرخیوں میں رہتے ہیں، زمیمہ گولڈ اسمتھ سے شادی کرنے سے پہلے ہی عمران خان دنیا بھر کی حسیناؤں کے ساتھ سیر وتفریح کر چکے تھے۔ پہلی شادی سے قبل عمران خان بالی وڈ ادکارہ زینت امان کے ساتھ عشق لڑا چکے تھے۔

2۔ وسیم اکرم اور سشمیتا سین

Image result for wasim akram sushmita sen

پاکستانی گیند باز وسیم اکرم نے بھی کبھی 1994 کی مِس یو نی ورس سشمیتا سین کو ڈیٹ کیا تھا۔ اور جب یہ دونوں رشتے میں تھے اس وقت لوگوں کی زبان پر انہیں دونوں کا نام تھا۔

3۔ ظہیر عباس اور ریتا لوہرا

پاسکتانی کر کیٹر ظہیر عباس نے نہ صرف ریتا لوہرا سے محبت کی بلکہ ان سے شادی بھی، ریتا لوہرا نے بعد میں اسلام بھی قبول کرلیا اور اپنا مسلم نام ثمینہ عباس رکھ لیا۔

4۔ سونالی بیندرے اور شعیب اختر

راول پنڈی ایکسپریس کے نام سے جانے والے پاکستانی تیز گیند باز شعیب اختر نے ہمیشہ اپنے خطاب کا خیال رکھا، اور ایک چیز جو کبھی ان سے جدا نہیں ہوئی وہ ہے ان کی مسکراہٹ، شعیب اختر اب شادی کر چکے ہیں مگر 2004 میں انہوں نے بالی وڈ اداکارہ سنالی بیندرے کو ڈیٹ کیا تھا۔ سنالی بیندرے کا ایک نغمہ ’چلو عشق لڑائیں‘ گووندا کے ساتھ بہت مشہور ہوا تھا۔

5۔ محسن خان اور رینا راؤ

Image result for reena roy

پاکستانی کر کیٹر محسن خان نے رینا راؤ سے عشق کیا اور شادی بھی کی۔ شادی کے بعد رینا نے ادکاری بند کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ ایک نئی زندگی شروع کر سکیں، مگر افسوس یہ رشتہ زیادہ دنوں تک باقی نہیں رہا۔ اور رینا کو واپس لوٹنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم کا گانا گاکر مشہور ہوا ننھا عرشمان، ان ہندوستانی گلو کاروں کا ہے فین

6۔ عبد الرزاق اور تمنا بھاٹیا

Related image

تمل فلموں کی کامیاب اداکارہ تمنا بھاٹیا نے پاکستانی کرکیٹر عبد الرزاق کوڈیٹ کیا تھا۔ ان دونوں کی پہلی ملاقات موبائل کی کمرشیئل شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی، اس کے بعد دونوں دبئی میں زیورات کی دکان پر ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

 

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

اداکاروں کو ٹکر دے رہی ہیں یہ 10 اداکارائیں، ایک فلم کے لیے لیتی ہیں اتنے کروڑ فیس

بالی وڈ انڈسٹری میں ادکاراؤں کے بجائے اداکاروں کا غلبہ رہا ہے۔ بالی وڈ میں …