ریویو: زندگی کے صفحات پر بکھری ہوئی خوشیوں کے دھبوں کو کیسے کریں تلاش، دیکھیں یہ شارٹ فلم ’سوچ‘

گھنشیام کی طرح ہر انسان کی زندگی میں کوئی نہ مشکل گھڑی ضرور آتی ہے، مگر کیا گھنشام زندگی کے جس موڑ پر اکیلا اور تنہا کھڑا ہے وہاں سے نکل پانا اس کے لیے اتنا آسان ہے جتنا دنیا سمجھتی ہے۔  ہر گز نہیں! انسان کو ہر مشکل اور غم سے اگر کوئی چیز نجات دلا سکتی ہے تو وہ ہے اس کی اپنی سوچ اور فکر۔ زندگی کے اسی فلسفے کو بہترین انداز میں پیش کیا گیاہے اس شارٹ فلم ’سوچ ‘ میں۔

’سوچ‘ نام کی یہ شارٹ فلم ایک شادی شدہ لڑکا گھنشیام کی خوشی اور غم کی کہانی ہے۔ فلم کی شروعات شوہر اور بیوی کے درمیان بحث و مباحثہ سے شروع ہوتی ہے، جو دھیرے دھیرے چیخ و پکار میں بدل جاتی ہے۔ پردے پر ان دونوں کی صرف آواز ہی سنائی دے رہی ہے جس سے ناظرین کی دل چسپی اور بھی بڑھ جاتی ہے۔

 بنیادی طور پر یہ فلم دیکھنے والوں کو یہ سمجھا رہی ہے کہ آپ کی زندگی میں چھوٹی چھوٹی خوشیاں چھپی ہوئی ہیں، آپ کو بس انہیں تلاش کر باہر نکا لنے کی ضرورت ہے، اگر آپ ان خوشیوں کو دریافت کر نے میں کامیاب ہو گئے تو مشکل سے مشکل مر حلہ بھی آسان ہو جائے گا۔

’سوچ‘ فلم کا کلائمیکس نہایت غمگین ہے جب گھنشیام کو پتہ چلتا ہے کہ اسے کینسر(سرطان) کی بیماری ہے اور آخری مر حلے میں ہے جہاں سے زندہ نکل پانا بے حد مشکل ہے۔ مگر ڈاکٹر کی عقل مندی گھنشیام کو  مختصر ہی سہی ایک خوشگوار زندگی عطا کر دیتی ہے۔

’سوچ ‘ صرف ایک شارٹ فلم ہی نہیں ایک بہترین کہانی بھی ہے۔ اس کہانی سے گزرنے والا ہر شخص زندگی کی ہر  مشکل گھڑی کو  جینے کا ہنر سیکھ جا ئے گا۔

 

 

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

ریو یو: منڈپ پر دولہے کو ہے انتظار، دلہن ہے فرار، عاشق کے ساتھ جنگل میں ہو رہی ہیں رنگ رلیاں

بالی وڈ کے معروف ہدایت کار امتیاز علی کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ شارٹ …