اداکار اور سیکس: شوہر بیوی کے بیچ اس معاملے میں نہیں ہے توازن، تو ہو سکتا ہے طلاق: جیکی شراف

جیکی شراف آنے والے سالوں میں مزید دل چسپ باتوں کے ساتھ سامنے آئیں گے۔ جیکی شراف ایرانین اندڈین فلم ’ڈیلوس ڈاؤٹر‘ میں خاص وقفے میں نظر آئیں گے جس کے ڈائرکٹر لکی مُرانی ہیں۔ جیکی شراف نے یہ بھی معلومات دی کہ اس فلم کو شامل کرتے ہوئے یہ ان کی 12 وایں زبان ہوگی جو اب تک وہ پردے پر بول چکے ہیں۔

جیکی شراف انسانیت کی خدمت کے لیے باغبانی کرتے ہیں اور آنے والے سالوں میں بھی وہ اس چیز کو باقی رکھنا چاہتے ہیں۔ جیکی شراف دنیا میں پانی کے بحران کو لے کر بھی کافی فکر مند ہیں۔ اس معاملے میں انہوں نے معروف اداکار عامر خان کے ’پانی فاؤنڈیشن‘ کی بھی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار اور سیکس: سیکس کے بارے میں صرف باتیں کرنے والوں کے لیے سنی دیول کا خاص مشورہ

Related image

’اسٹار ڈسٹ‘ نے سیکس کے حوالے سے اداکاروں کے خیالات پر 2013 میں ایک طویل مضمون شائع کیا تھا۔  ’سی کے اسپیشل‘ کالم کے تحت ہم لے کر آرہے ہیں فن کاروں کے بیانات کی پوری ایک سریز، آج اس کالم میں پیش ہے بالی وڈ سپر اسٹار جیکی شراف کی رائے، اس مضمون میں پڑھیں کہ جیکی شراف جنسیت اور سیکس کے بارے میں کیا نظریہ رکھتے ہیں۔

ہم نے اس سے پہلے اکشے کمار، سیف علی خان، انل کپور، اجے دیو گن  اور سنی دیول کے خیالات کے بارے میں بات کی تھی۔ آج اس کالم میں ہم بات کرنے جارہے ہیں جیکی شراف کی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار اور سیکس: اس جگہ سیکس کا بازار تھا گرم، مگر ’کھلاڑی‘ اکشے کمار بچا لے گئے اپنا دامن

Related image

آئیے جاننے کی کوشش کرتے ہیں جیکی شراف جیسا جذباتی انسان سیکس کے بارے میں کیا سوچتا ہے۔ ان کی یہ باتیں غور سے پڑھیں ’’زندگی کا تصور سیکس کے بغیر نہیں کیا جا سکتا، اور گزرتے اوقات کے ساتھ یہ زندگی کا اہم حصہ بھی رہا ہے، یہ احساس کا سب سے گہرا تصور ہے جو دو انسان ایک دوسرے سے شیئر کر سکتے ہیں‘‘۔

میاں بیوی کی خوش حال زندگی میں سیکس کا بہت اہم کردار ہوتا ہے۔ جیکی شراف کہتے ہیں ’’میں نےایسی کہانی پڑھی ہے جن میں دو انسان ذہنی طور پر برابر تو تھے مگر سیکس کے معاملے میں دونوں کے درمیان توازن نہیں تھا۔ بس اس بات کی وجہ سے ان کے درمیان طلاق کا معاملہ پیش آیا، سیکس جسمانی ضرورت کا نام ہے، اور اس میں مرد و عورت دونوں برابر ہیں‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار اور سیکس: ایک عورت کو عورت کی طرح پیش آنا چاہیے، میں وفادار ہوں: اجے دیوگن

Image result for jackie shroff

جیکی شراف نے اپنی باتوں کو اچھی مثالوں سے بھی سمجھانے کی کوشش کی۔ وہ کہتے ہیں ’’سیکس کی اہمیت تو پرندے اور مکھیوں تک کو پتہ ہے، مرد ہونے کی خوب صورتی یہ ہے کہ آپ زندگی بھر ایک عورت پر تجربہ کر سکتے ہیں، عورتیں مرد سے زیادہ وفا دار ہوتی ہیں، مگر میں بھی اپنی بیوی کا وفا دار ہوں، میری عمر ڈھل رہی ہے پھر بھی خواتین کو میں جاذب نظر آتا ہوں، مگر مجھے نہیں لگتا کہ مجھ میں ایسی کوئی بات ہے‘‘۔

 

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

اداکار اور سیکس: سیکس کے بارے میں صرف باتیں کرنے والوں کے لیے سنی دیول کا خاص مشورہ

سنی دیول نے 1983 میں فلم ’بے تاب‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا، …