اداکار اور سیکس: سیکس کے بارے میں صرف باتیں کرنے والوں کے لیے سنی دیول کا خاص مشورہ

سنی دیول نے 1983 میں فلم ’بے تاب‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا، سنی دیول نے اپنی پہلی ہی فلم سے بالی وڈ میں سب کو اپنی طرف متوجہ کر لیا تھا، اس فلم کے لیے ان کو فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا، اس کے بعد فلم ’ارجن‘ (1985) آئی جس نے سنی دیول کو ایکشن ہیرو کے طور پر متعارف کرایا۔ اور پھر ان کی پہچان ایک ایکشن ہیرو کے طور پر ہونے لگی۔ اور انہوں نے درجنوں کامیاب فلمیں کی۔

یوں تو سنی دیول بالی وڈ لیجینڈ دھرمیندر کے بیٹے ہیں مگر انہوں نے جو کچھ بھی کیا ہے اپنے دم پر کیا ہے۔ سنی دیول 60 سال کے ہیں اور اپنے کریئر میں پہت سے اتار چڑھاؤ سے گزر چکے ہیں، ظاہر ہے وقت کے ساتھ ساتھ کسی بھی اسٹار کا تجربہ بھی بڑھتا جا تا ہے۔ اس لیے ان کی کہی ہوئی کسی بات کو آسانی سے نظر انداز نہیں کیاجا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار اور سیکس: اس جگہ سیکس کا بازار تھا گرم، مگر ’کھلاڑی‘ اکشے کمار بچا لے گئے اپنا دامن

Related image

’اسٹار ڈسٹ‘ نے سیکس کے حوالے سے اداکاروں کے خیالات پر 2013 میں ایک طویل مضمون شائع کیا تھا۔ سی کے اسپیشل کالم کے تحت ہم لے کر آرہے ہیں فن کاروں کے بیانات کی پوری ایک سریز، آج اس کالم میں پیش ہے بالی وڈ سپر اسٹار سنی دیول کی رائے، اس مضمون میں پڑھیں کہ سنی دیول جنسیت اور سیکس کے بارے میں کیا نظریہ رکھتے ہیں۔

ہمارے ملک میں جنسیت اور سیکس ایک ایسا مسلہ رہاہے جس کے بارے میں لوگ باتیں کرتے ہوئے گھبراتے ہیں، بیشتر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ جنسیت پر بات چیت کرنا شرمندگی کی وجہ ہو سکتی ہے، مگر اب وقت بدل چکا ہے اور لوگ سیکس کے مسائل پربات کرنے سے نہیں شرماتے، ہم نے اس سے پہلے اکشے کمار، سیف علی خان، انل کپور  اور اجے دیو گن کے خیالات کے بارے میں بات کی تھی۔ آج اس کالم میں ہم بات کرنے جارہے ہیں سنی دیول کی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار اور سیکس: بستر گرمانے کے غرض سے سیف علی خان نے کبھی نہیں کیا یہ کام

Related image

آئیے جاننے کی کوشش کرتے ہیں سنی دیول سیکس کے بارے میں کیا نظریہ رکھتے ہیں۔ سنی دیول کہتے ہیں ’’ مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ لوگ اپنی چھتوں پر کھڑے ہو کر سیکس سیکس کیوں چیختے ہیں، اور یہ اعلان کرتے ہیں کہ انہیں سیکس میں کتنا لطف آتا ہے؟ سیکس کا لطف تو ہر کوئی اٹھا تا ہے، ایسا تھوڑی ہے کہ ایک انسان کو کم لطف آتا ہے اور دوسرے کو زیادہ‘‘۔

سنی دیول کا ماننا ہے کہ سیکس مسرت بخش چیزہے مگر یہ ایک راز کی بھی بات ہے۔ سنیں ان کا  یہ بیان  ’’سیکس مسرت بخش چیزہے، اس میں بے حد مزہ ہے، لیکن یہ ایک راز کی بھی بات ہے، اس کے بارے میں بات کرنے سے گریز کر نا چاہیے، میرا ماننا ہے کہ سیکس فقط سیکس کے لیے  نہیں بلکہ محبت کے لیے کرنا چاہیے، سیکس اور محبت زمین اور پانی کی طرح ہیں، دونوں ایک دوسرے سے جدا نہیں ہو سکتے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار اور سیکس: ایک عورت کو عورت کی طرح پیش آنا چاہیے، میں وفادار ہوں: اجے دیوگن

Related image

سنی دیول کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ سیکس کو لے کر بے حد محتاط ہیں ۔ وہ کہتے ہیں ’’میں نے روایتی اقدار بھی سیکھے ہیں، جن کے جاننے کے بعد سیکس کا لطف اور بھی بڑھ جا تا ہے، سیکس پر بات چیت کرنے سے بہتر سیکس کرنا ہے، جیسا کہ کہاوت ہے خالی برتن میں زیادہ آواز ہوتی ہے اور ٹھہرا ہوا پانی زیادہ گہرا ہوتاہے، آپ کو کیوں لگتا ہے کہ میں چیزوں کو چھپانے والا ہوں، رازدارانہ زندگی زیادہ پر مسرت ہوتی ہے‘‘۔

 

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

اداکار اور سیکس: ایک عورت کو عورت کی طرح پیش آنا چاہیے، میں وفادار ہوں: اجے دیوگن

بالی وڈ میں اجے دیوگن کی خاموشی بہت مشہور ہے، کہا جاتا ہے کہ کوئی …