اداکار اور سیکس: ایک عورت کو عورت کی طرح پیش آنا چاہیے، میں وفادار ہوں: اجے دیوگن

بالی وڈ میں اجے دیوگن کی خاموشی بہت مشہور ہے، کہا جاتا ہے کہ کوئی انہیں بلا ضرورت بولتے ہوئے یا ہنستے ہوئے دیکھ لے تو دیکھنے والے کی خوش نصیبی ہے کیوں کہ اجے دیوگن اور خاموشی کی گہری دوستی ہے۔ اجے دیوگن کا شمار بالی وڈ کے ان ستاروں میں ہوتا ہے جو 100 سے زیادہ فلموں میں کام کر چکے ہیں اور سفر ابھی بھی جاری ہے۔

’اسٹار ڈسٹ‘ نے سیکس کے حوالے سے اداکاروں کے خیالات پر 2013 میں ایک طویل مضمون شائع کیا تھا۔ سی کے اسپیشل کالم کے تحت ہم لے کر آرہے ہیں فن کاروں کے بیانات کی پوری ایک سریز، آج اس کالم میں پیش ہے بالی وڈ سپر اسٹار اجے دیوگن کی رائے، اس مضمون میں پڑھیں کہ اجے دیوگن جنسیت اور سیکس کے بارے میں کیا نظریہ رکھتے ہیں۔

Related image

ہمارے ملک میں جنسیت اور سیکس ایک ایسا مسلہ رہاہے جس کے بارے میں لوگ باتیں کرتے ہوئے گھبراتے ہیں، بیشتر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ جنسیت پر بات چیت کرنا شرمندگی کی وجہ ہو سکتی ہے، مگر اب وقت بدل چکا ہے اور لوگ سیکس کے مسائل پربات کرنے سے نہیں شرماتے، ہم نے اس سے پہلے اکشے کمار، سیف علی خان اور انل کپور کے خیالات کے بارے میں بات کی تھی۔ آج اس کالم میں ہم بات کرنے جارہے ہیں اجے دیوگن کی۔

Related image

اجے دیوگن کا خیال سیکس کے بارے میں سب سے مختلف بھی ہے اور دلچسپ بھی۔ اجے دیوگن کا خیال ہے ’’مجھ سے قرابت بڑھا نے والی کوئی بھی عورت ہو گی اس کو میری جانب سے تلخ جواب دے دیا جائے گا، ایک عورت کو عورت کی طرح ہی پیش آنا چاہیے، پتہ نہیں لوگ سیکس کو اتنا بڑھا چڑھا کر کیوں پیش کرتے ہیں؟ یہ ضروری کیوں ہے کہ دنیا کو بتایا جائے کہ ایک آدمی سیکس کے بارے میں کیسا محسوس کرتا ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار اور سیکس: اس جگہ سیکس کا بازار تھا گرم، مگر ’کھلاڑی‘ اکشے کمار بچا لے گئے اپنا دامن

Related image

اجے دیو گن سیکس کے بارے میں گفتگو کرنا پسند نہیں کرتے ہیں۔ اجے دیو گن مزید کہتے ہیں  ’’سیکس کے بارے بات کرنا مجھے پسند نہیں، یہ ایک خاص بات ہے جو صرف دو لوگ آپس میں شیئر کریں تو بہتر ہے، کیا دنیا کی جانب سے اس پر جائزہ لیا جانا ضروری ہے؟ ہر آدمی اس مرحلے سے گزرتا ہے، میں بھی انہیں میں سے ہوں، اگر مجھے کسی سے پیار ہو جائے تو میں اس سے نا طہ نہیں توڑ سکتا، کیوں کہ میرے لیے کوئی بھی رشتہ بہت اہم ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار اور سیکس: بستر گرمانے کے غرض سے سیف علی خان نے کبھی نہیں کیا یہ کام

Image result for ajay devgan

اجے دیوگن کے نزدیک رشتے کی اہمیت تو ہے ہی، وہ رشتوں میں وفادار رہنے کو بھی نہایت اہم سمجھتے ہیں۔ اجے دیو گن کا یہ بیان دیکھیں ’’میں رشتوں کو لے کر وفا دار ہوں اور پوری وفا داری کی امید بھی رکھتا ہوں، کوئی عورت مجھ سے اگر مردوں کی طرح سلوک کرے تو میں بر داشت نہیں کرسکتا، سیکس اور اس کے تجربوں کی باتیں غسل خانوں میں کرنے کے لیے ہیں، سبھی سیکس کے بارے میں باتیں کرتے ہیں، مگر میں اس کو بچکانہ حرکت سمجھتا ہوں‘‘۔

 

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

اداکار اور سیکس: سیکس کے بارے میں صرف باتیں کرنے والوں کے لیے سنی دیول کا خاص مشورہ

سنی دیول نے 1983 میں فلم ’بے تاب‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا، …