’پری‘ ریویو: خون، جنگل اور وحشت کے کھیل میں ’پری‘ بن کر، انوشکا شرما مولانا سے کر رہی ہیں جنگ

فلم: پری 
ہدایت کار:  پروست رائے
اداکار: انوشکا شرما، پرم براتا چٹرجی، رجت کپور، ریتا بھری چکر برتی، مانسی ملتانی
ریٹنگ: 2 اسٹار
مبصر: علیمی 
فلم کی کہانی میں انوشکا شرما ایک شیطان کی بیٹی ہے۔ چونکہ فلم میں جو کہانی پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے وہ ہماری اصل زندگی سے اوپر کی ہے اس لیے اس کہانی میں شیطان کی بیٹی رخسانہ (انوشکا) کو مہینے میں ایک بار اپنا زہر نکالنا ضروری ہے، اگر وہ زہر ناکالنے میں ناکام ہوئی تو اس کی موت ہو سکتی ہے۔
اور دوسری طرف رجت کپور ایک مولانا صاحب کے کردار میں ہیں اور ان کا مقصد جنوں اور شیطانوں کو نست و نابود کر دینا ہے۔ کہانی مولانا اور رخسانہ کے بیچ دشمنی کے ذریعے آگے بڑھتی ہے، جیت کس کی ہوتی ہے یہ جاننے کے لیے دیکھنی ہوگی فلم۔
Image result for pari
فلم کی کہانی پریوں کی حمایت میں نہیں بلکہ ان کے خلاف ہے جیساکہ فلم کے عنوان "پری: ناٹ اے فیئری ٹیل” سے ظاہر ہے۔ فلم میں پری جس کو زیادہ سے زیادہ وحشت ناک اور خوف ناک دکھانے کی قسم کھالی گئی ہے فلم میں جیسے جیسے کہانی آگے بڑھتی ہے پری یعنی انوشکا شرما کا کردار اندھیرا، خون اور خوف میں بدلتا جا تا ہے۔
فلم کو خوف ناک بنانے کے لیے بجلیوں کی چمک اور بادلوں کی گرج کے ساتھ ساتھ رسیوں میں بندھی ہوئی عورتوں اور اندھیرے میں پڑی ہوئی لاشوں کا سہارا لیا گیا ہے۔ فلم کا پہلا آدھا حصہ صحیح رفتار میں ہے جبکہ دوسرا آدھا حصہ تیزی سے گزر گیا ہے۔ نصف فلم کے بعد کہانی زیادہ تر پری کے ہی ارد گرد گھومتی ہے، کہانی جیسے جیسے اختتام کو پینچتی ہے یہ پہیلی بھی سلجھتی جاتی ہے کہ پری رخسانہ (انوشکا) کیوں عجیب و غریب حرکتیں کرتی ہے۔
Image result for pari
کیا کوئی انسان بالکل سچا اور ایمان دار ہوتا ہے؟ کیا کسی انسان میں کوئی برائی نہیں ہوسکتی؟ اس کے بر عکس کیا کسی میں صرف برائی ہی برائی ہوسکتی؟ اس طرح کے خیلات اور نظریات کو فلم میں پیش کرنے کی کوشش تو کی گئی ہے مگر جناب ہدایت کار صاحب پیش نہیں کر سکے ہیں۔ اگر وہ اس مقصد میں کامیاب ہو جاتے تو فلم کا نقشہ کچھ اور ہی ہوتا۔
فلم کی کہانی میں کوئی دم نہیں ہے، بار بار جنگل اور اندھیرا کا منظر دکھا کر ناظرین کو بور کرنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑی گئی ہے۔ ہاں مگر انوشکا شرما کی اداکاری میں کوئی کمی نہیں ہے،
اس سے پہلے انوشکا نے بھوت کے کردار میں فلم ‘فلوری’ میں اپنا کمال دکھا یا تھا، اس میں بھی وہ کم نہیں ہیں مگر جب کہانی ہی دم دار نہ ہو تو کردار کیا کر سکتا ہے۔
Image result for pari
انوشکا شرما نے فلم ‘این ایچ 10’ میں بھی اپنی صلاحیت کا جوہر دکھا یا تھا، کہانی کے اعتبار سے یہ فلم بھی اسی زمرے کی تھی، اس فلم کو انوشکا ہوم پروڈکشن  ‘کلین اسٹیٹ فلمس’ نے ہی رلیز کیا ہے۔
فلم میں پرم براتا چٹرجی، ریتا بھری چکربرتی، مانسی ملتانی نے معاون کرداروں کی ذمہ داری بخوبی نبھائی ہے۔ بنیادی طور پر پروست رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ‘پری’ بھول جانے کے لائق ہے۔ سمجھ میں نہیں آتا کہ انوشکا شرما جیسی با صلاحیت اداکارہ نے اس کمزور فلم کے لیے اپنا وقت کیوں ضائع کیا۔

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share