اداکار اور سیکس: بستر گرمانے کے غرض سے سیف علی خان نے کبھی نہیں کیا یہ کام

ہمارے ملک میں جنسیت اور سیکس ایک ایسا مسلہ رہاہے جس کے بارے میں لوگ باتیں کرتے ہوئے گھبراتے ہیں، بیشتر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ جنسیت پر بات چیت کرنا شرمندگی کی وجہ ہو سکتی ہے، مگر اب وقت بدل چکا ہے اور لوگ سیکس کے مسائل پربات کرنے سے نہیں شرماتے، ہم نے اس سے پہلے اکشے کمار اور انل کپور کے خیالات کے بارے میں بات کی تھی۔ آج اس کالم میں ہم بات کرنے جارہے ہیں سیف علی خان کے بارے میں۔

’اسٹار ڈسٹ‘ نے سیکس کے حوالے سے اداکاروں کے خیالات پر 2013 میں ایک طویل مضمون شائع کیا تھا۔ سی کے اسپیشل کالم کے تحت ہم لے کر آرہے ہیں فن کاروں کے بیانات کی پوری ایک سریز، آج اس کالم میں پیش ہے بالی وڈ سپر اسٹار سیف علی خان کی رائے، اس مضمون میں پڑھیں کہ سیف علی خان جنسیت اور سیکس کے بارے میں کیا نظریہ رکھتے ہیں۔

Related image

سیف علی خان کہتے ہیں ’’میں نے کبھی کسی عورت کو اپنا بستر گرم کرنے کے لیے ’آئی لو یو‘ نہیں کہا۔

سیف علی خان سیکس کے بارے میں اپنے خیال کا اظہار ان الفاظ میں کرتے ہیں ’’ سیکس کی اپنی الگ اہمیت ہے، مگر یہ کوئی نئی چیز نہیں ہے، یہ اس وقت سے جب حوا نے آدم میں کشش محسوس کی، مرد و عورت کے درمیاں ابلاغ و ترسیل کرنے کا سب سے پہلا ذریعہ سیکس ہی تھا میری جسمانی ضرورت اتنی ہی اہم جتنے میرے جذبات، میں سیکس کو جذبات سے الگ نہیں کرسکتا، اگرچہ کبھی کبھی میں نے عورت کے ساتھ صرف جذباتی بن کر ہی وقت گزارا‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار اور سیکس: اس جگہ سیکس کا بازار تھا گرم، مگر ’کھلاڑی‘ اکشے کمار بچا لے گئے اپنا دامن

سیف نے مزید کہا ’’میں نے کبھی کسی عورت کو اپنا بستر گرم کرنے کے لیے ’آئی لو یو‘ نہیں کہا، سیکس کے طریقے جاننے کے لیے مجھے کبھی کوئی کتاب پڑھنے کی ضرورت نہیں پڑی، میں اپنے طریقے خود بناتاہوں، میں ہمیشہ عورتوں کے ساتھ عزت سے پیش آیا ہوں، اگر آج کوئی عورت مجھ سے خواہش ظاہر کرے تو میرا جواب ’نا‘ ہوگا، کیوں کہ میں شادی کر چکاہوں‘‘۔

Image result for saif ali khan

سیف علی خان دوسری عورتوں سے تعلقات بنا کر اپنی بیوی کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچا سکتے۔ وہ کہتے ہیں ’’میں کوئی بھی ایسا قدم نہیں اٹھا سکتا جس سے میری بیوی کو تکلیف پہنچے،میں ایسی عورت سے رانگ نمبر کہہ کر معافی مانگ لوں گا، میں باہر ملک میں پلا بڑھا ہوں، میں نے بلو فلیں دیکھی ہیں، اور لائو شوز دیکھے ہیں، باہر کے ملکوں میں لوگ سیکس کے بارے میں جتنے کھلے ہوئے ہیں اتنے ہم ہندوستانی نہیں کھلے ہیں، اسی وجہ سے ہندوستانی لوگ ان کے مقابلے میں زیادہ مایوس رہتے ہیں‘‘۔

 

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

اداکار اور سیکس: ایک عورت کو عورت کی طرح پیش آنا چاہیے، میں وفادار ہوں: اجے دیوگن

بالی وڈ میں اجے دیوگن کی خاموشی بہت مشہور ہے، کہا جاتا ہے کہ کوئی …