نواز الدین صدیقی کا چبھتا ہوا طنز، بالی وڈ کے ہیروز کو اس وجہ سے بتایا لکیر کے فقیر

مشہور اداکار نواز الدین صدیقی کا شمار ان باکمال اور ذہین اداکاروں میں ہوتا ہے جس نے اپنی قابلیت اور شاندار اداکاری کے دم پر بالی وڈ میں خود اپنی ایک شناخت قائم کی ہے۔ چھوٹے موٹے کرداروں کو بخوبی نبھانے والے نواز الدین صدیقی کا نام جب بھی لیا جاتا ہے تو بے ساختہ ان کے حیرت انگیز کارناموں کی فہرست کھل کر ہمارے سامنے آجاتی ہے۔

نوازالدین کی فلموں پر اگر نظر ڈالی جائے تو ان کی بہترین اداکاری سے سجی کئی ایسی فلمیں ہیں جو کامیاب تو ہوئیں ساتھ ہی اس کی کامیابی کا کریڈٹ بھی انہیں کو ملا۔ چاہے وہ ’گینگس آف واسے پور‘ میں ان کے فیضل خان کا کردار ہو یا پھر ’بجرنگی بھائی جان‘ میں ان کے مزاحیہ صحافی کا کردار، وہ ہر رول میں بلکل فٹ نظر آتے ہیں۔

Related image

کچھ وقت پہلے ایک انٹرویو کے دوران نواز الدین نے ہندوستانی فلموں کی ترقی، تھیئٹر میں ہجوم کی قلت اور ایک فنکار کے ناطے اپنی خواہشوں اور اپنے طریقہ کار پر بات کی تھی۔ نواز الدین کا کہنا ہے کہ بالی وڈ کے ہیرو وقت کے ساتھ لکیر کے فقیر ہو جاتے ہیں لیکن اصلی اداکار ایسا کبھی نہیں کرتا اور اس کا کام ہمیشہ جاری رہتا ہے۔

Related image

نواز نے کہا ’’مجھے لگتا ہے کہ ایک اداکار کے لیے ہر طرح کے طول و عرض کے ساتھ کردار کا نبھانا اہم ہے۔ میں نے سنجیدہ فلمیں کیں لیکن ’فریکی علی‘ اور ’لنچ باکس‘ جیسی فلمیں بھی کیں جو ہلکی پھلکی تھیں‘‘۔

نواز جلد اپنی آنے والی فلم میں ’سعادت حسن منٹو ‘ کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ بالی وڈ نے سوچ پر چوٹ اور خیالات کو تبدیل کرنے والی فلمیں بنانے کے معاملے میں کچھ خاص حاصل نہیں کیا ہے۔

Related image

نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ خوش ہیں کہ ان کی کامیابی چھوٹی پس منظر یا اوسط درجے کے فنکاروں کو متاثر کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا ’’میں نے بجو حاصل کیا ہے، اس بنیاد پر میں یہ دعوی نہیں کرسکتا کہ نئی نسل کے لیے فلموں میں کام کرنا اتنا آسان ہوگا۔ لیکن یہ یقینی طور پر اوسط نظر آنے والے ان فنکاروں کے بیچ خود اعتمادی پیدا کرنے والا ہونا چاہیے کہ کوئی نواز اس فلم انڈسٹری میں کامیاب ہوسکتا ہے تو ہم بھی ہوسکتے ہیں‘‘۔

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

گزرے زمانے کی اداکارہ شرملا ٹیگور کو اپنی پہلی فلم میں نہیں آتا تھا یہ کام، 54 سال بعد کیا انکشاف

بالی وڈ فلموں میں گانوں کا چلن کافی شروعات سے ہے۔ اب تو بالی وڈ …