اداکار اور سیکس: اس جگہ سیکس کا بازار تھا گرم، مگر ’کھلاڑی‘ اکشے کمار بچا لے گئے اپنا دامن

موسیقی، رقص، ادکارای اور نغموں کے ساتھ ساتھ آج کا بالی وڈ ایک الگ طرح کے جذبات و خیالات کا جشن منا رہا ہے۔ بالی وڈ میں ہر فن کار کا نظریہ الگ ہے۔ سیکس (جنس) کا مسلہ بہت تیزی سے ابھر کر سامنے آیا ہے اور ہر کوئی بولنے کی آزادی کا استعمال کرتے ہوئے اس بارے میں اپنے خیالات کو دنیا کے سامنے بلا جھجھک پیش کررہا ہے۔

بالی وڈ کی دنیا ایک ایسی دنیا ہے جس نے اپنے رازوں کے تمام دروازے کھول دیے ہیں۔ اداکاروں اور فن کاروں کی زندگی کا شاید ہی کوئی ایسا پہلو ہوگا جو ان کے مداحوں سے پوشیدہ رہ جائے۔ 

Image result for akshay kumar

’سیکس‘ ہندوستان جیسی سرزمین پر ایک چار لفظی معمہ تھا جو کسی بھی انسان کا سب سے پوشیدہ راز سمجھا جاتا تھا، مگر آج کی نسل اس بارے میں بات کرتے ہوئے کوئی تکلف نہیں محسوس کرتی۔ بالی وڈ کے ہر چھوٹے بڑے فن کاروں نے کسی نہ کسی موقع پر سیکس کے بارے میں اپنی ذاتی رائے ظاہر کی ہے۔

’اسٹار ڈسٹ‘ نے سیکس کے حوالے سے اداکاروں کے خیالات پر ایک طویل مضمون شائع کیا ہے۔ سی کے اسپیشل کالم کے تحت ہم لے کر آرہے ہیں فن کاروں کے بیانات کی پوری ایک سریز، آج اس کالم میں پیش ہے بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی رائے، اس مضمون میں پڑھیں کہ اکشے کمار جنسیت اور سیکس کے بارے میں کیا نظریہ رکھتے ہیں۔

Related image

اکشے کمار نے کہا ’’سیکس پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی، اگر آپ کسی کے تعلق سے جنسی کشش محسوس کریں تو بہتر ہے کہ آپ اپنے جذبات کے ساتھ ایماندار رہیں، جب تک جذبات کی قدر باقی رہتی ہے سیکس کی اہمیت بھی باقی رہتی ہے‘‘۔

اکشے نے کہا ’’میں بینکاک میں رہ چکا ہوں جہاں سیکس سبزیوں کی طرح دکانوں میں بکتاہے، گندی فلموں سے لے کر سیکس کے پتلے تک سبھی کچھ آسانی سے دستیاب ہے، وہاں سیکس ضرورت سے زیادہ برتی جانے والی چیزہے، میں اسی طرح سیکس سے آگاہ ہوا مگر میرے اعتقاد کی جڑیں روایتوں سے ملی ہوئی ہیں، اس لیے میں ان چیزوں کو دیکھ کر غصے سے لال پیلا ہو جایا کرتا تھا‘‘۔

Image result for akshay kumar

اکشے نے کہا ’’سیکس بہت زیادہ فطری اور مسرت بخش احساس کا نام ہے، اس پر پابندی نہیں ہونی چاہیے، اگر آپ کسی کے تعلق سے جنسی کشش محسوس کریں تو بہتر ہے کہ آپ اپنے جذبات کے ساتھ ایماندار رہیں، جب تک جذبات کی قدر باقی رہتی ہے سیکس کی اہمیت بھی باقی رہتی ہے‘‘۔

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

اداکار اور سیکس: سیکس کے بارے میں صرف باتیں کرنے والوں کے لیے سنی دیول کا خاص مشورہ

سنی دیول نے 1983 میں فلم ’بے تاب‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا، …