بالی وڈ اداکاراؤں کی المناک ترین اموات، مدھوبالا سے شری دیوی تک

بالی وڈ کی خوب صورت اور شاندار اداکاراؤں کی تاریخ یوں تو بہت دلکش ہے، مگر کچھ اداکارائیں ایسی ہیں جن کی اموات کا قصے ان کی یادوں کی دلکشی سے زیادہ المناک ہے۔ یہ ایسی اداکارائیں ہیں جو اپنے دور میں بالی وڈ میں اہم شناخت رکھتی تھیں اور آج بھی وہ اپنی شاندار اور دلکش اداکاری کی وجہ سے سبھی کے دلوں میں زندہ ہیں۔ ان کا نام آج بھی بالی وڈ انڈسٹری میں بہت ہی عزت اور پیار کے ساتھ لیا جاتا ہے۔

مدھوبالا سے لے کر شری دیوی تک کئی ایسی اداکاراؤں کی فہرست موجود ہے جن کی اداکاری کے دیوانے نہ صرف اس دور کے لوگ تھے بلکہ ان کے چرچے آج بھی لوگوں کی زبان پر ہیں۔ لیکن جب ان اداکاراؤن کی موت کی داستانیں لوگوں کی نظروں کے سامنے آتی ہیں لوگوں کا دل بھر آتا ہے۔

پیش ہے ایسی ہی چند اداکاراؤں کی فہرست جنھوں نے دنیا کو کچھ اس انداز میں الوداع کہا کہ دنیا والے سکتے مین آ گئے۔

مدھوبالا

Related image

 

بالی وڈ کی خوب صورت اداکارہ مدھوبالا کا تو ایک دور تھا جب وہ اپنی اداکاری اور خوب صورتی سے لاکھوں دلوں کی دھڑکن بنی ہوئی تھیں۔ ان کے فلمی کیریئر تو ایک طرف، ان کی موت کی داستان بھی بھہت غمناک ہے۔ ان کی موت دل میں ایک سراخ ہونے کی وجہ سے ہوئی۔ ان کو اس کا پتہ اس وقت چلا جب وہ 1954 میں ایک فلم کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔ دل کے علاوہ ان کو پھیپھڑوں میں پلمونری کا دباؤ  اور کھانسی کی بھی کافی حد تک پریشانی تھی۔ تقریباً 9 سال تک بستر پر پڑی رہیں اور 36 ویں سالگرہ کے بعد 1969 میں اس دنیا کو الوداع کہہ گئیں۔

مینا کماری

Image result for meena kumari

مینا کماری کی موت 1972 میں 38 سال کی کم عمری میں ہو گئی تھی۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ اپنی غیر معمولی شہرت سے زیادہ خوش نہیں تھیں جس کے بعد انہوں نے شراب پینا شروع کر دیا اور لیور کے سخت ہونے کی وجہ سے ان کی موت ہو گئی تھی۔

یہ پڑھیں: ’’جب تم مجھے اپنا کہتے ہو، اپنے پہ غرور آجاتا ہے‘‘، پڑھیے شری دیوی کے کچھ ایسے ہی دس بہترین ڈائلاگ

ومی

Image result for vimi actress

1960 کی دہائی کی یہ اداکارہ اس وقت بالی وڈ میں بہت ہی کامیاب اور خوب صورت اداکارہ کے طور پر جانی جاتی تھیں۔ وہ شراب کی بہت زیادہ عادی تھیں جس کی وجہ سے ان کا لیور پوری طرح خراب ہو چکا تھا۔ اس بیماری کا علاج کرانے کے لیے ان کے پاس پیسے نہیں تھے جس کی وجہ سے وہ ممبئی کے ناناوتی ہاسپٹل میں کافی دنوں تک موت سے لڑتے لڑتے 1977 میں اس دنیا کو خیرآباد کہہ گئیں۔ ان کی موت کافی دردناک تھی۔ عالم یہاں تک تھا کہ ان کی باڈی کو کوئی کندھا دینے والا بھی نہ تھا۔ وہ تنہا مریں اور ان کو ایک دھوتی میں لپیٹ کر ان کی آخری رسومات ادا کر دی گئی تھیں۔

سمیتا پاٹل

Image result for smita patil

سمیتا پاٹل لوگوں میں اپنی شاندار اداکاری سے ایک خاص شناخت رکھتی تھیں۔ انہوں نے ’مرچ مسالہ‘ ’نمک حلال‘ ’بازار‘ اور ’ارتھ‘ جیسی کئی فلموں میں اپنی اداکاری کا جوہر دکھایا تھا۔لیجنڈ اداکارہ سمیتا پاٹل کی موت 1986 میں 31 سال کی عمر میں صحت کی خرابی کی وجہ سے ہوئی تھی۔ اداکارہ نے اپنے بچے ’پرتیک‘ کو جنم دینے کے دو ہفتے کے بعد اس دنیا کو چھوڑ دیا تھا۔

دویا بھارتی

Image result for divya bharti

بالی وڈ کی نہایت ہی خوبصورت اور نوجوان اداکارہ دویا بھارتی ان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنی اداکاری سے بہت ہی کم عمر میں لاکھوں لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا لیا تھا۔ شاہ رخ خان کے ساتھ وہ فلم ’دل آشنا ہے‘ میں اپنی اداکاری کا جلوہ دکھا چکی ہیں۔ 5 اپریل 1993 کو دویا بھارتی نے بہت پر اسرار طور پر اس دنیا کو چھوڑ دیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ ان کی موت ممبئی میں ایک اپارٹمنٹ کی پانچویں منزل سے گر کر ہوئی تھی۔ مگر اس کی کیا حقیقت ہے ابھی تک اس کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔

پروین بابی

Image result for parveen babi

اپنے دور کی مشہور اداکاراؤں میں سے ایک تھیں جنہوں نے امیتابھ بچن جیسے لیجینڈ اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ انہوں نے ’دیوار‘ ’نمک حلال‘ ’امراکبر انتھنی‘ جیسی کئی مشہور فلموں میں اپنی اداکاری کو لوہا منوایا تھا۔ پروین بابی کی موت جوہو میں ایک اپارٹمنٹ میں ہوئی تھی جس میں انہوں نے خود کو بند کر لیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ ان کی موت دماغی بیماری کی وجہ سے ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان یا شاہ رخ خان نہیں، تبو کو پسند ہے اس بالی وڈ اداکار کی ظریفانہ طبیعت

جیا خان

Image result for jiah khan

اپنی شہرت کی بلندیوں کی طرف مسلسل بڑھتی ہوئی اداکارہ جیا خان نے اداکار سورج پنچولی کے ساتھ رلیشن میں رہنے کے بعد جوہو کے اپنے اپارٹمنٹ میں پنکھے سے لٹک کر جان دے دی تھی۔ یوں تو جیا خان نے زیادہ فلموں میں کام نہیں کیا لیکن اس مختصر سے وقت میں وہ کئی بڑی فلموں میں نظر آئیں۔ وہ عامر خان اور امتابھ بچن جیسے بڑے ستاروں کے ساتھ اپنی قسمت آزما چکی ہیں۔

شری دیوی

Image result for sridevi

شری دیوی اپنے دور کی لجینڈ اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے تقریباً 300 فلمیں کی ہیں۔ اپنی خوب صورتی اور شاندار اداکاری کی وجہ سے وہ پوری انڈسٹری کے دلوں کی دھڑکن بنی ہوئی تھی۔

چند دنوں پہلے اپنے شوہر بونی کپور کے بھتیجے ’موہت ماروا‘ کی شادی کی تقریب میں پہنچیں جہاں شادی کے بعد وہ دبئی ہی میں رہ گئیں اور بونی کپور کسی کام سے واپس ممبئی آگئے۔ اپنا کام ختم کرنے کے بعد بونی کپور ایک بار پھر واپس دبئی گئے جہاں وہ ڈنر ڈیٹ کے لیے ان کو سرپرائز دینے والے تھے لیکن بد قسمتی سے شری دیوی جیسے ہی حمام میں تیار ہونے گئیں ان کو دل کا دورہ پڑا اور وہیں ان کی موت ہو گئی۔

 

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

اداکاروں کو ٹکر دے رہی ہیں یہ 10 اداکارائیں، ایک فلم کے لیے لیتی ہیں اتنے کروڑ فیس

بالی وڈ انڈسٹری میں ادکاراؤں کے بجائے اداکاروں کا غلبہ رہا ہے۔ بالی وڈ میں …