ریویو: واقعی عشق اور جنگ میں سب کچھ جائز ہے، بھنسالی کی فلم ’پدماوت‘دیکھ کر ہو جا ئےگا یقین

فلم: پدماوت 

ہدایت کار: سنجے لیلا بھنسالی 

اداکار: رنویر سنگھ، دپیکا پادوکون، شاہد کپور،ادیتی راؤ حیدری،رضا مراد،جم ساربھ

ریٹنگ: 3 اسٹار

رانی پدماوتی (دپیکا پادوکون)کے لاجواب حسن ،حیرت انگیز ذہانت اورانمٹ اصول کے گرد گھومتی ہوئی فلم پدماوت میں اگر علأالدین خلجی (رنویر سنگھ)کی آخری مراد یعنی رانی پدماوتی سے روبرو ملنے کی چاہت پوری ہوجاتی تو علأالدین خود کو خدا تسلیم کرلیتا۔

یہ فلم عشق اور جنگ دونوں کے اصولوں  کی ایک ایسی کہانی ہے جو دیکھنے والوں کے ذہن میں خیالات کا ایک طوفان برپا کرتی ہے ۔

Image result for deepika padukone padmavati

تاریخ کے پنّوں میں حقیقی علأ الدین چاہے جیسا بھی ہو مگر اس فلم میں رنویر سنگھ نے اپنی دل چسپ اداکاری سے علأالدین خلجی کے مضبوط ارادے،مقصد حاصل کرنے کے جنون،دنیا کی ہر نایاب چیز پر اپنا قبضہ جمانے کی چاہت اور  پہاڑ جیسے  بلند حوصلے کو اتنے پر لطف انداز میں پیش کیا ہے کہ دیکھنے والوں کی زبان سے  واہ واہ  کب نکل پڑتے ہیں خود انہیں بھی نہیں معلوم۔

Related image

 

میواڑ کے راجا مہاراول رتن سنگھ (شاہد کپور )کے راجپوتانہ جذبات اور اصول فلم کی کہانی میں الگ ہی رنگ بھرتے معلوم ہو تے ہیں ۔خلجی غلام ملک کفور(جم ساربھ)نے بھی اپنی غلامی کے نمک کا پورا حق ادا کیا ہے۔

Related image

جگہ جگہ دل  اور دماغ کو چھو لینے والے ڈائیلاگز جیسے ’’علأ الدین خلجی پر تو خدا بھی بھروسہ نہیں کرتا ‘‘یا ’’ابھی تک وہ مٹی ہی نہیں بنی جو علأ الدین خلجی کو دفن کرسکے ‘‘یا پھر ’’دنیا کی ہر نایاب چیز پر صرف علأالدین کا حق ہے ‘‘یا ’’جنگ کا صرف ایک ہی اصول ہے راول ! اور وہ ہے جیت‘‘فلم کی سطح کو بلند کر رہے ہیں۔

Related image

یوں تو یہ فلم سولہویں صدی کے مصنف ملک محمد جائسی کی مثنوی ’پدماوت‘پر بنی ہے مگر سنجے لیلا بھنسالی کی تخلیقی اور اختراعی طبیعت نے فلم کو بے شمار نئے رنگ اور ڈھنگ سے   سجا کر پیش کیا ہے ۔فلم کے گانے بھی الگ الگ انداز کے ہیں۔

Related image

درمیان میں رنویر سنگھ کے انوکھے اور نرالے انداز کا ایک  ڈانس تو اتنا پر لطف ہے کہ اس کو الفاظ سے بیان نہیں کیا جا سکتا ۔ 3ڈی فارم میں فلم کے مناظر بے حد حسین ،تاریخی اور دلکش ہیں۔عشق ،جنگ ،حکومت ،سلطنت ،جذبات،حوصلے ،تاریخ ،تہذیب اور بھروسے کی کہا نی ہے یہ فلم’ پدماوت‘۔

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share