’سونو کے ٹیٹو کی سوئٹی‘ کی رلیز کی تاریخ بدلی، اب اس تاریخ کو اکشے کی فلم سے ہوگی ٹکر

لو رنجن کی ہدایتکاری میں بنی رومانٹک کامیڈی فلم ’سونو کے ٹیٹو کی سوئٹی‘ کی رلیز کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی یے۔ پہلے یہ فلم 9 فروری کو رلیز ہونے والی تھی لیکن اکشے کمار کی فلم ’پیڈمین‘ سے تاریخ میں ٹکراؤ کی وجہ سے اب اس کی رلیز ٹال دی گئ ہے۔

فلم کریٹک اور تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق یہ فلم 9 فروری 2018 کور لیز ہونے والی تھی لیکن کئی فلموں سے کلیش ہونے کے سبب اس کی رلیز کی تاریخ میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ اب یہ فلم 23 فروری 2018 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

’سونو کے ٹیٹو کی سوئٹی‘ کے فلم میکرس کا ماننا ہے کہ انکی یہ فلم باقی فلموں کا مقابلہ نہیں کرسکے گی۔ 

Aiyaary | PadMan

9 فروری کو ’پیڈمین‘ کے علاوہ سدھارتھ ملہوترا کی ’عیاری‘ بھی رلیز ہوگی۔ فلم ’پدماوت‘ کی تاریخ میں پہلے ہی تبدیلی کی جا چکی ہے اور اب یہ فلم 25 جنوری کو رلیز ہوگی۔

اکشےکمار کی فلم ’پیڈ مین‘ 24 جنوری کو رلیز ہونے والی تھی لیکن ’پدماوت‘ کے ہدایتکار کے کہنے پر اکشے کمار اپنی فلم کی تاریخ بدلنے کے لیے راضی ہو گئے۔

Image result for padman padmawat

لو رنجن کی ہدایتکاری میں بنی فلم’سونو کے ٹٹو کی سوئٹی‘ میں کارتک آرین، نصر بھاروچا اور سنی سنگھ اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ 

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

 

Share

Check Also

رنبیر کپور کو ’سنجو‘ فلم میں نیوڈ سین کرنے پر نہیں ہوئی جھجھک، کہی یہ چونکا دینے والی بات

’سنجو‘ فلم کا ٹریلر رلیز ہونے کے بعد سے رنبیر کپور کی اداکاری کی کافی …