بگ باس 11: ’پیڈ مین‘ کا پروموشن کرتے کرتے یہ کیا کہہ گئے سلمان!

نئی دہلی: بگ باس سیزن 11 کا گرانڈ فنالے ختم ہوچکا ہے اور اس کے فاتح کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ نمبر ایک پر رہیں کنٹسٹنٹ شلپا شندے اس شو کی فاتح بن چکی ہیں۔ اور اس ریالٹی شو کی ٹرافی انہوں نے اپنے نام کرلی ہے۔

بتا دیں کہ اس موقع پر اکشے کمار اپنی فلم ’پیڈ مین‘ کا پروموشن کرنے بگ باس کے سیٹ پر پہنچے تھے جس میں سلمان خان نے دو فلموں کا پروموشن کیا۔ جہاں اکشے کمار نے اپنی فلم ’پیڈ مین‘ کا پروموشن کیا وہیں سلمان خان نے سنجے لیلا بھنسالی کی آنے والی فلم ’پدماوت‘ کا بھی ذکر کیا جب کہ ’پدماوت‘ کی پوری ٹیم میں سے کوئی بھی اپنی فلم کے پروموشن کے لیے سیٹ پر نہیں پہنچا۔

بتا دیں کہ سلمان خان نے اکشے کمار کی فلم ’پیڈمین‘ کے ساتھ فلم ’پدماوت‘ کا پروموشن بھی کیا اور بتایا کہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوت‘ اسی مہینے 25 جنوری کو رلیز ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق اس سے پہلے دیپکا، شاہد اور رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا پراس فلم کی رلیز ڈیٹ کی تصدیق کی تھی۔ دیپکا نے انسٹاگرام پر رلیز کی نئی تاریخ کے ساتھ لکھا ’’پدماوت کی تاریخی کہانی کا گواہ بننے کے لیے تیار ہوجائیے 25 جنوری کو آپ کے نزدیکی سنیماگھروں میں یہ فلم تھری ڈی، آئی میکس، اور تمل تیلگو میں بھی رلیز کی جائے گی‘‘۔

غور طلب ہے کہ راج پوت سماج کی زبردست مخالفت کے بعد فلم کی شروعاتی رلیز کی تاریخ ٹال دی گئی تھی۔ اب سینسر بورڈ کی سفارش کے بعد 5 تبدیلیوں اور نام کی تبدیلی کے ساتھ اس کے میکرس نے رلیز کا فیصلہ کیا ہے۔

 

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

ٹی وی شو ’دس کا دم‘ کے لیے سلمان خان لیں گے اتنے کروڑ کی رقم!

سنیمائی پردے کے ساتھ ساتھ چھوٹے پردے پر بھی سلمان خان کی مقبولیت کچھ کم …