آخر کیوں ہیں لوگ سلمان کے اتنے دیوانے، سلمان نے خود بتائی وجہ

نئی دہلی: ’فین‘ نام کی فلم بھلے ہی شاہ رخ خان نے بنا ئی ہے مگر حقیقی زندگی میں فینس سلمان کے بھی کم دیوانے نہیں ہیں۔ اس بات پر تو خود سلمان کو بھی بہت گہرا یقین ہے۔ ’ہف پوسٹ ‘کو دیے گئے ایک طویل انٹر ویو میں انہوں نے دلی جذبات کا اتنا کھل کر اظہار کیا ہے جتنا انہوں نے پہلے کسی انٹر ویو میں نہیں کیا تھا۔

انٹر ویوکے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ ’’آپ کے بارے میں کوئی بھی منفی ٹویٹ ایسی نہیں ہے جس میں آپ کے فینس نے بڑا ہنگا مہ نہ کیا ہو۔ آخر پاگل پن کی حد تک لوگ آپ کے دیوانے کیوں ہیں؟‘‘

جواب میں سلمان نے کہا کہ ’’شاید ان کو میری سادہ زندگی پسند ہے،میں بڑے کاروں سے نفرت کر تا ہوں، کبھی سائیکل اور کبھی رکشا سے سفر کر تا ہوں، شاید اس لیے کہ میں ان کی پہنچ سے بہت دور نہیں ہوں ‘‘۔

سلمان کو اپنے چاہنے والوں پر اتنا بھروسہ ہے کہ انہوں نے پھر پور  اعتماد کے ساتھ یہاں تک کہہ ڈالا  کہ  ’’میں فلم کرٹکس سے کہتا ہوں کہ زیرو ہی کیوں میری فلم کو مائنس 100 بھی دے دود تو میرے چا ہنے والوں کو فلم دیکھنے سے نہیں روک سکتے۔ میرے فینس کا پیار ہی میرا نعام ہے‘‘۔

انٹر ویومیں سلمان نے اپنی زندگی کا یہ دل چسپ قصہ بھی بیان کیا کہ ’’جب میں کچھ نہیں تھا تو مجھ پر کو ئی مقدمہ نہیں تھا،جب میں نہیں کچھ سے کچھ ہو گیا تو میرا معاملہ مجسٹریٹ کورٹ تک پہنچا، جب میں تھوڑ ا اور بڑا ہو ا تو میں ہائی کو رٹ تک پہنچ گیا،اور اب جب میں سپر اسٹا ر ہوں تو میں سپریم کورٹ تک پہنچ چکاہوں‘‘۔

 

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

گزرے زمانے کی اداکارہ شرملا ٹیگور کو اپنی پہلی فلم میں نہیں آتا تھا یہ کام، 54 سال بعد کیا انکشاف

بالی وڈ فلموں میں گانوں کا چلن کافی شروعات سے ہے۔ اب تو بالی وڈ …