بالی وڈ اور کر کٹ کا عشقیہ رشتہ: پٹوڈی سے کو ہلی تک

(علیمی) نئی دہلی: کبھی کبھی میں سوچتا ہوں کہ اگر ہندوستان میں بالی وڈ اور کر کٹ دونوں ہی نہیں ہوتے تو ہمارے ملک کا رنگ کتنا پھیکا ہو تا۔ یہ بالی وڈ کی ہی دین ہے کہ زندگی سے بوجھل انسان بھی کوئی اچھی فلم دیکھ کر یا کو ئی  نغمہ سن کر مسکرانے لگتا ہے۔ ہما رے  آنسو ابل پڑتے ہیں جب کسی کرکٹ اسٹیڈیم میں  جیت کے بعد اپنا  ترنگا  ہوا میں لہراتا ہے۔

کر کٹ اور سنیما سے محبت کرنے والوں کی تعداد لاکھوں اور کروڑوں ہے۔ مگر ان لا کھوں اور کروڑوں عام لوگوں میں کچھ ایسے خاص بھی ہیں جنہوں نے کر کٹ اور سنیما کی اس کہانی کو اپنی محبت کے رنگوں سےسجایا اور نکھارا ہے۔ آج سی کے اسپیشل میں ہم لے کر آئے ہیں ایسی کہانیاں جن میں اداکا راؤں نے اپنا ہیروپردے پر نہیں بلکہ کر کٹ کے میدان میں تلاش کیا ہے۔

منصور علی خان پٹوڈی اورشرمیلا ٹیگور

یہ کہانی 1965 کی ہے جب انڈین کر کٹ ٹیم کی با گ ڈور منصور علی خان پٹوڈی کے ہا تھوں میں تھی ۔ نواب منصور علی خان پٹوڈی ہندوستانی کر کٹ ٹیم کے اس وقت کے سب سے کم عمر  کپتان تھے ۔ کر کٹر ہونے کی حیثیت سےوہ کئی میچ جیت چکے تھے مگر شرمیلا ٹیگور کے حسن کا جا دوان پر ایسا چلا کہ وہ پہلی ہی نظرمیں اپنا دل ہار بیٹھے۔

 

پھرکیا تھا نواب صاحب بنگالی حسن کے جا ل میں ایسے پھنسے کہ زندگی بھر نکل نہ سکے ۔ پیار کے چار سال بعد نواب اور ٹیگور کی شادی ہو گئی ۔ کر کٹ اور با لی وڈ کی یہ پہلی شادی تھی ۔اور اس کے بعد یہ سلسلہ چل پڑاجو  آج تک جا ری ہے ۔

روی شاستری اور امرتا سنگھ

اسی کی  دہا ئی میں روی شاستری کو انڈین کر کٹ ٹیم کا ’پوسٹر بوائے ‘ کہا جا تا تھا اور ہزاروں لڑکیاں ان پر اپنی جا ن نچھا ور کر تی تھیں ۔انہیں دنوں امرتاسنگھ بھی شاستری کے عشق میں گرفتا ر تھیں۔ یہ خلاصہ اس وقت ہوا جب شارجا میں ہوئے انڈیا پاکستان کےکر کٹ میچ میں امرتا شاستری کو چیئر کرنے پہنچی تھیں جب کہ شاستری اس میچ کے ہیرو تھے۔

اس کے بعد تو ان دونوں کے رشتوں میں مہر ہی لگ گئی ۔مگر ان کا یہ رشتہ زیادہ دن تک نہیں چلا اور 1990 میں شاستری نے ریتوسنگھ سے شادی کر لی ۔اور 1991 میں امرتا سنگھ نے سیف علی خان سے شادی کرلی اور 2004 میں جدائی بھی ہو گئی ۔

محمد اظہر الدین اور سنگیتا بجلانی

1980میں مس انڈیا رہ چکی سنگیتا بجلانی دس سال بعد ایک فو ٹو شوٹ میں انڈین کر کٹر محمد اظہر الدین سے ملی ۔ پہلی ملا قات کے بعد ہی دونوں کی ملا قاتوں کا سلسلہ چل پڑا۔ سنگیتا بجلانی اور محمد اظہرالدین کے درمیان پیار کی کلی  کھلنے میں زیا دہ وقت نہیں لگا۔

1996 میں اظہرالدین نے اپنی پہلی بیوی نورین کو طلاق دے دی اور سنگیتا کے ساتھ پیار کے بندھن میں بندھ گئے۔ اظہر الدین کی لو اسٹوری میں اور کتنے اتار چڑھاؤ ہیں وہ دیکھنے کے لیے ان کی زندگی پر بنی عمران ہاشمی کی فلم ’اظہر‘ ایک بہترین ذریعہ ہے۔

ظہیر خان اور سگارکا گھاٹگے

فلم ’چک دے انڈیا ‘ میں کا میاب کردار نبھانے والی اداکارہ سگارکا گھاٹگے اور ظہیر خان کی لو اسٹوری ایک خوب صورت خواب کی طرح ہے ۔ان کی محبت کے بارے میں اڑائے گئے افواہوں کو اس وقت مہر لگ گئی جب خود ان دونوں نے اس بات کا اعلان اپنے شوسل میڈیا پروفائل پر کر دیا۔

فلم ’چک دے انڈیا‘  میں ابھی مانیونام کے ایک کرکٹر کو ڈیٹ کرنے والی سگا رکا حقیقی زندگی میں بھی ایک کر کٹر سے عشق کر بیٹھی ۔اور 23 نو مبر 2017 کو دنیا نے ایک بار پھر بالی وڈ اور کرکٹ کو رشتوں کے بندھن میں بندھتے دیکھا ۔

وراٹ اور انوشکا 

انڈین کر کٹ ٹیم کی جان وراٹ کوہلی اور بالی وڈ کی جگت جننی انوشکا شرما کی پہلی ملا قات 2013 میں   شیمپو پرچار کی  ایک شوٹنگ کے دوران ہوئی۔ ان کی ملاقات کب پیار میں بدل گئی یہ دنیا کو پتہ نہیں چلا مگر 2014 میں ایک کر کٹ میچ کے دوران نیو زیلینڈ میں وراٹ کوہلی کو سنچری بنانے کے بعد دنیا نے انوشکا کو ہوائی بوسہ دیتے ہوئے دیکھا۔

اس کے بعد دونوں کی ملا قات مسلسل ہوتی رہی۔ بانہوں میں بانہیں ڈال کر دونوں نے مختلف تقریبوں میں شرکت بھی کی۔ کرکٹر یووراج سنگھ کی شادی میں دونوں نے ساتھ مل کر ڈانس بھی کیا اور پھر کچھ دنوں کے لیے پو ری طرح  خاموش ہو گئے با لکل ایسے جیسے طوفان سے پہلے  ہوا خاموش ہو جا تی ہے۔

 اور پھر اچانک  11دسمبر 2017 کو ہندوستان سے ہزاروں کیلو میٹر دور اٹلی کی خوب صورت وادیوں میں دونوں نے شادی کر لی ۔شادی کے بعد ان دونوں نے اپنے رشتے کے بارے میں دنیا کو اس طرح بتایا ’’آج ہم نے  ایک دوسرے سے ہمیشہ کے لیے پیار کے بندھن میں بندھنے کا وعدہ کر لیا۔

یہ خبر آپ کے ساتھ شیئر کر تے ہوئے ہمیں بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ آج کا یہ خوب صورت دن  ہماری فیملی ،مداحوں  اور چاہنے والوں کی حمایت سے اور زیادہ خاص ہو جا ئے گا ۔ہماری محبت کے سفر کا اہم حصہ بننے کے لیے بے حد شکریہ‘‘۔

بالی وڈ اور کرکٹ کے درمیان محبت کی کہانی یہیں پر ختم نہیں ہوتی ۔منصور علی خان پٹوڈی اورشرمیلا ٹیگور سے عشق کا جو جھرنا پھو ٹا تھا وہ وراٹ اور انوشکا تک  ہی آ کر نہیں رکتا بلکہ   آگے بھی  مستی میں بہتا رہے گا۔ آنے والے وقت میں کر کٹ میں اور بھی مجنوں پیدا ہو ں گے جو بالی وڈ کی کسی لیلیٰ کو اپنا دل ہا ر بیٹھیں گے۔

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

اداکار اور سیکس: ایک عورت کو عورت کی طرح پیش آنا چاہیے، میں وفادار ہوں: اجے دیوگن

بالی وڈ میں اجے دیوگن کی خاموشی بہت مشہور ہے، کہا جاتا ہے کہ کوئی …