سنگھم فلم کی ایکٹریس کاجل اگروال فلم انڈسٹری کو کہہ دیں گی الوداع؟

نئی دہلی: کاجل اگروال ساؤتھ فلم انڈسٹری کی کافی مشہور ایکٹریس ہیں۔ انہوں نے اپنی اداکاری، خوبصورتی اور بے مثال شخصیت کی بنا پر ناظرین کا دل جیتا ہے۔

اب وہ ساؤتھ فلم انڈسٹری کی دھڑکن بن چکی ہیں۔ ساؤتھ فلموں سے ذرا سی بھی دلچسپی رکھنے والے شائقین اس نام سے بخوبی واقف ہیں۔ ان کے بارے میں گزشتہ دنوں یہ خبر اڑائی گئی کہ وہ فلمی دنیا کو الوداع کہہ کر کسی اور فیلڈ میں جانے والی ہیں۔

اب معلوم ہوا کہ یہ فقط ایک افواہ تھی۔ اس میں کوئی سچائی نہیں تھی۔ کچھ دنوں پہلے انہوں نے ایک ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے اس اندیشے کی تردید کی۔ انہوں نے کہا ’’یہ بات ذرہ برابر بھی سچ نہیں ہے۔ میں کہیں نہیں جا رہی ہوں۔‘‘

بتادیں کہ اداکارہ کاجل اگروال اس سال کئی فلموں میں نظر آئیں۔ ان میں ’قیدی نمبر 150‘، ’نینے راجو نینے منتری‘، ’وویگم‘ اور ’مرسل‘ہیں۔ وہ کئی بالی ووڈ فلموں بشمول ’سنگھم‘ اور ’دو لفظوں کی کہانی‘ میں بھی کام کر چکی ہیں۔

Share

Check Also

گزرے زمانے کی اداکارہ شرملا ٹیگور کو اپنی پہلی فلم میں نہیں آتا تھا یہ کام، 54 سال بعد کیا انکشاف

بالی وڈ فلموں میں گانوں کا چلن کافی شروعات سے ہے۔ اب تو بالی وڈ …