اس ایکٹر کے بیمار ہونے کی وجہ سے ’اسٹار‘ بنے تھے سلمان خان

نئی دہلی: سلمان خان کی عید کے موقعہ پر رلیز ہوئی فلم ’ریس 3‘ نے باکس آفس پر جم کر کمائی کی۔ سلمان خان ایک ایسے سپر اسٹار ہیں جو آئے دن سرخیوں میں رہتے ہیں۔ لیکن یہاں سلمان خان کے بارے میں کچھ ایسی خاص اور اہم باتیں ہیں جسے سن کر آپ حیر ت میں پڑ جائیں گے۔

Related image

سلمان خان نے فلموں میں اپنے کیرئیر کا آغاز فلم ’بیووی ہو تو ایسی‘ سے کیا تھا۔ اس کے بعد (1989) میں بنی فلم ’میں نے پیار کیا‘ نے راتوں رات سلمان کو سپر اسٹار بنا دیا۔ اس فلم کے بعد سلمان نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

Image result for maine pyar kiya

لیکن کم ہی لوگ اس بات کو جانتے ہوں گے کہ سلمان کے اسٹار بننے کے پیچھے کی وجہ کیا ہے۔ دراصل ’میں نے پیار کیا‘ فلم سب سے پہلے اداکار سرفراز خان کو آفر ہوئی تھی جو اس وقت گمنامی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

سورج بڑجاتیہ نے فلم ’میں نے پیارکیا‘ میں ’پریم‘ کا کردار ادا کرنے کےلئے کئ لوگوں کا آڈیشن لیا۔ آڈیشن کے بعد آخر کار یہ رول فراز خان کو مل گیا۔ حالاں کہ فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے فراز بیمار پڑ گئے جس کی وجہ سے وہ فلم میں کام نہیں کر پائے۔ اس کے بعد ’پریم‘ کا رول سلمان خان کو ملا اور اس فلم نے کئی ریکارڈ بنائے۔

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

گزرے زمانے کی اداکارہ شرملا ٹیگور کو اپنی پہلی فلم میں نہیں آتا تھا یہ کام، 54 سال بعد کیا انکشاف

بالی وڈ فلموں میں گانوں کا چلن کافی شروعات سے ہے۔ اب تو بالی وڈ …