باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے رنبیر کپور کی ’سنجو‘، صرف اتنے دن میں فلم نے کمائے 100 کروڑ

رنبیر کپور کی حال ہی میں رلیز ہوئی فلم ’سنجو‘ باکس آفس پر دھمال مچا رہی ہے۔ ’سنجو‘ اس سال سے کی پہلے ہفتہ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں کی لسٹ  میں شامل ہو چکی ہے۔ بالی وڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی اس فلم کو لوگ بےحد پسند کر رہے ہیں۔ پہلے ویکینڈ پر ہی ’سنجو‘ نے 100 کروڑ روپے کمانے والی فلموں کے کلب میں انٹری کر لی ہے۔

Image result for ranbir kapoor sanju box office collection

باکس آفس انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ’سنجو‘ نے رلیز کے پہلے دن 34 کروڑ روپے، وہیں دوسرے دن یعنی سنیچر کو فلم نے 38.25 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرلی۔ اس کے علاوہ اتوار کے دن ’سنجو‘ دیکھنے کے لیے کافی تعداد میں لوگ پہنچے اور فلم نے تیسرے دن 43.50 کروڑ روپے کما لیے۔ اس طرح سنجو نے پہلے ہی ویکینڈ میں باکس آفس پر 116 کروڑ کی زبردست کمائی کر ڈالی۔

راج کمار ہیرابی کے ڈائریکشن میں ببنی’سنجو‘ فلم میں سنجے دت کی زنگی کے اچھے اور برے دنوں کی جھلکیاں پیش کی گئی ہیں۔ ۔ سنجے دے کے رول میں نظر آئے رنبیر کپور کی ایکٹنگ کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ رنبیر کے علاوہ فلم میں انشکا شرما، سونم کپور، پریش راول، بومن ایرانی اور منیشا کوئرلا بھی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

باکس آفس پر عالیہ بھٹ کی فلم سے ناضرین ہیں بےحد ’راضی‘، 11 دن میں کمائے اتنے کروڑ روپیے

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ’راضی‘ باکس آفس پر زبردست کاروبار کر رہی …