اکشے کمار کی ‘گولڈ‘ کا ٹریلر رلیز، فلمی پردے پر لکھیں گے وطن کی کامیابی کی داستان

بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی آنے والی فلم ’گولڈ‘ کا ٹریلر رلیز ہو گیا ہے۔ اس فلم میں ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کوچ رہے تپن داس کی کہانی کو پیش کیا جائے گا۔ ’گولڈ‘ اس سال 15 اگست کے موقعہ پر سنیما گھروں میں رلیز ہوگی۔

تپن داس ہاکی میں ایک ایسا نام ہے جن کی کوششوں کی بدولت ہی ہندوستانی ٹیم پہلی بار اولمپک میں اتری تھی۔ ٹیم نے تپن داس کی کوششوں کو ناکام نہیں ہونے دیا تھا اور پہلی بار آزاد ہندوستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔

Image result for gold trailer

حالاں کہ تپن داس نے جدوجہد 1936 سے شروع کی تھی لیکن منزل تک پہنچنے میں انہیں قریب 12 سال کا وقت لگا۔ ہندوستان نے اولمپک میں ایک آزاد ملک کے طور پر 12 اگست 1948 کو پہلا گولڈ میڈل جیتا تھا۔

ٹریلر میں اکشے کمار زبردست لگ رہے ہیں اور اپنے کردار میں پوری طرح ڈوبے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ریما کاگتی کے ڈائریکشن میں بنی اس فلم سے ٹی وی اداکارہ مونی رائے بھی بالی وڈ میں ڈیبیو کر رہی ہیں۔ ٹریلر میں اکشے کمار کی بیوی کے طور پر مونی کا کردار دمدار نظر آ رہا ہے۔ اس کے علاوہ فلم امت سادھ، کنال کپور نے بھی اہم رول نبھایا ہے۔

دیکھیں ٹریلر…

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

رنبیر کپور کی ’سنجو‘ فلم کا دمدار ٹریلر رلیز، دیکھ کر نظروں کی سامنے دوڑنے لگے گی سنجے دت کی زندگی

پوسٹرس اور ٹیزرس کے بعد اب رنبیر کپور کی ’سنجو‘ فلم کا ٹریلر رلیز ہو …