باکس آفس پر زبردست کاروبار کر رہی ہے سلمان خان کی ’ریس 3‘، دو دن میں کمائے اتنے کروڑ

عید کے موقعہ پر رلیز ہوئی سلمان خان کی ’ریس 3‘ فلم باکس آفس پر زبردست کاروبار کر رہی ہے۔ دو دن کے اندر ہی اس فلم نے قریب 64 کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے۔ ’ریس 3‘ نے جہاں پہلے دن 27 کروڑ 50 لاکھ کمائے وہیں دوسرے دن فلم نے 36 کروڑ کا کاروبار کیا۔ ’ریس 3‘ ریس فرینچائزی کی تیسری فلم ہے۔

باکس آفس انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق، ہندوستان کے کئی شہروں میں سنگل اسکرین سنیماگھروں میں فلم کے بزنیس میں دوسرے دن 75 سے 80 پرسینٹ کا اضافعہ ہوا ہے۔ دو دن کے حساب سے باکس آفس پر ’ریس 3‘ کی کمائی اچھی بتائی جا رہی ہے لیکن فلم کا اصل ٹیسٹ آنے والے ویک ڈیز میں ہوگا۔

غورطلب ہے کہ اس سے پہلے سلمان کی تین فلموں (بجرنگی بھائی جان، سلطان، ٹائگر زندہ ہے) نے پہلے ویکینڈ میں ہی 100 کروڑ کما لیے تھے۔

’ریس 3‘ فلم میں سلمان کے علاوہ جیکلین فرنانڈیز، بابی دیول، انل کپور، ثاقب سلیم اور ڈیزی شاہ بھی اہم کردار میں ہیں۔

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

باکس آفس پر عالیہ بھٹ کی فلم سے ناضرین ہیں بےحد ’راضی‘، 11 دن میں کمائے اتنے کروڑ روپیے

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ’راضی‘ باکس آفس پر زبردست کاروبار کر رہی …