’زیرو‘ فلم کا دلچسپ ٹیزر رلیز، شاہ رخ نے سلمان کے ساتھ ڈانس کر یوں دی عید کی مبارک باد

کافی لمبے انتظار کے بعد شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ کا دوسرا ٹؐیزر رلیز ہو گیا ہے۔ اس ٹیزر میں شاہ رخ اور سلمان خان کے بیچ زبردست کیمسٹری نظر آ رہی ہے۔ قریب 1 منٹ اور 21 سیکنڈ کے اس ٹیزر میں سلمان اور شاہ رخ ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ٹیزر میں چھوٹ سے شاہ رخ اچھل کر سلمان کی گود میں بیٹھ جاتے ہیں۔

Image result for zero teaser

اس ٹیزر نے رلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ ہندوستان میں یہ ٹیزر یوٹیوب پر ٹاپ پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ شاہ رخ ’زیرو‘ فلم میں ایک بونے کے کردار میں نظر آئیں گے۔

Image result for zero teaser

فلم ’زیرو‘ کا پہلا ٹیزر اس سال کے پہلے مہینے میں ہی 1 جنوری کو رلیز کر دیا گیا تھا۔ اسے دیکھ کر جہاں لوگ حیرت زدہ تھے وہیں ان کا یہ انداز لوگوں کو کافی پسند بھی آیا۔

ڈائریکٹر آنند ایل رائے کی فلم ’زیرو‘ میں شاہ رخ کے علاوہ انشکا شرما اور کٹرینہ کیف بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ یہ فلم اس سال کے آخر تک رلیز ہوگی۔ کہا جا رہا ہے کہ ’زیرو‘ فلم میں شاہ رخ خان کا ایک الگ کردار ہے وہیں انشکا اور کٹرینہ کا کردار بھی  بہت سارے چیلنجز سے گھرا ہوا ہے۔

دیکھیں ’زیرو‘ فلم کا دوسرا ٹیزر…

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

رنبیر کپور کی ’سنجو‘ فلم کا دمدار ٹریلر رلیز، دیکھ کر نظروں کی سامنے دوڑنے لگے گی سنجے دت کی زندگی

پوسٹرس اور ٹیزرس کے بعد اب رنبیر کپور کی ’سنجو‘ فلم کا ٹریلر رلیز ہو …