’سنجو‘ فلم کا پہلا گانا ’میں بڑھیا تو بھی بڑھیا‘ رلیز، آپ کو 80 کی دہائی میں لے جائیں گے رنبیر اور سونم

سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ’سنجو‘ اس مہینے کے آخر میں رلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم کا حال ہی میں ٹریلر لانچ ہوا تھا جسے لوگوں نے بے حد پنسد کیا۔ ’سنجو‘ کا ٹریلر پچھلے چار دن سے ہندوستان میں یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ میں ہے۔ بالی وڈ کے مشہور اداکار رنبیر کپور ’سنجو‘ فلم میں سنجے دت کے کردار میں نظر آئیں گے۔

ٹریلر کے بعد اس فلم کا اب پہلا گانا رلیز کیا گیا ہے۔ ’میں بڑھیا تو بھی بڑھیا‘ نام کے اس گانے کو سونو نگم اور سنیدھی چوہان نے گایا ہے۔ اس گانے میں رنبیر اور سونم کپور نظر آ رہی ہیں۔ ’میں بڑھیا تو بھی بڑھیا‘ میں 80 کی دہائی کا دور پیش کیا گیا ہے۔

Image result for sanju release date

غورطلب ہے کہ ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی کی  فلم ’سنجو‘ 29 جون کو رلیز ہوگی۔ اس فلم میں سنجے دت کی زنگی کے اچھے اور برے دنوں کی جھلکیاں پیش کی گئی ہیں۔ ’سنجو‘ میں رنبیر کے علاوہ انشکا شرما، سونم کپور، پریش راول، بومن ایرانی اور منیشا کوئرلا بھی ہیں۔

دیکھیں ’میں بڑھیا تو بھی بڑھیا‘ گانا…

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

رنبیر کپور کی ’سنجو‘ فلم کا دمدار ٹریلر رلیز، دیکھ کر نظروں کی سامنے دوڑنے لگے گی سنجے دت کی زندگی

پوسٹرس اور ٹیزرس کے بعد اب رنبیر کپور کی ’سنجو‘ فلم کا ٹریلر رلیز ہو …