’ویرے دی ویڈنگ‘ میں لوگوں کو پسند آ رہا لڑکیوں کا بنداس انداز، فلم نے پہلے دن کمائے اتنے کروڑ

عورتوں کو مرکز میں رکھ کر بنائی گئی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ باکس آفس پر دھمال مچا رہی ہے۔ فلم لوگوں کو بے حد پسند آرہی ہے۔ اس فلم نے پہلے ہی دن ہندوستان  میں 10 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔ ڈائریکٹر ششانک گھوش کے ڈائریکشن میں بنی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ میں بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور، سونم کپور، سوارا بھاسکر اور شکھا تلسانیا نے اہم کردار نبھایا ہے۔

Related image

ٹریڈ اینلسٹ رمیش بالا کے مطابق فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ نے پہلے دن 10 کروڑ 70 لاکھ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ اس فلم کو پہلے ہی دن ناظرین کی طرف سے اچھا رسپانس ملا ہے۔ فلم و’ویرے دی ویڈنگ‘  کا بجٹ قریب 30 کروڑ روپے رہا ہے۔ بجٹ کے مطابق فلم کو کم سے کم 60 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرنی ہوگی۔

ایک جون کو رلیز ہوئی یہ فلم لوگوں اور کریٹک کو پسند آئی ہے۔ حالاں کہ ٹریلر دیکھ کر لوگوں کا ماننا تھا کہ اس طرح کی کہانی کو ہندوستان میں زیادہ پسند نہیں کیریں گے۔ لیکن اب باکس آفس پر پہلے دن کی کمائی دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ فلم لوگوں کو پسند آ رہی ہے۔

دیکھیں فلم کا ٹریلر…

 

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

 

Share

Check Also

باکس آفس پر عالیہ بھٹ کی فلم سے ناضرین ہیں بےحد ’راضی‘، 11 دن میں کمائے اتنے کروڑ روپیے

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ’راضی‘ باکس آفس پر زبردست کاروبار کر رہی …