رنبیر کپور کو ’سنجو‘ فلم میں نیوڈ سین کرنے پر نہیں ہوئی جھجھک، کہی یہ چونکا دینے والی بات

’سنجو‘ فلم کا ٹریلر رلیز ہونے کے بعد سے رنبیر کپور کی اداکاری کی کافی تعریف ہو رہی ہے۔ یہ ٹریلر کل سے سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے۔ ٹریلر کے دیکھ کر لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ فلم سپر ہٹ رہے گی۔ ’سنجو‘ سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ہے۔ اس بایوپک کو ’تھری ایڈیٹس‘ اور ’پی کے‘ جیسی فلمیں بنانے والے ڈائریکٹر راجکمار ہیرانے ڈائریکٹ کیا ہے۔

Related image

’سنجو‘ فلم میں سنجے دت کی زندگی کے اچھے اور برے دنوں کی جھلکیاں دکھائی جائیں گی۔ اس فلم میں رنبیر نہ صرف سنجے دت کی گلیمرس لائف، گرل فرینڈس کی کہانی اور ہٹ فلاپ فلموں کے فلسفہ کو پردے پر پیش کریں گے بلکہ سنجے دت کی جیل کی زندگی کے مشکل دنوں میں بھی ڈھلے ہوئے نظر آئیں گے۔

Image result for sanju ranbir nude scene

’سنجو‘ کے ٹریلر میں جہاں ایک طرف سنجے دت کی زندگی کے خوشنما پلوں کی جھلک ہے وہیں دوسری طرف ان کے سب سے برے دور کو بھی دکھایا گیا ہے۔ ایسا ہی ایک جیل کے سین میں دکھایا گیا ہے سنجے دت کے بیرک کا بیت الخلا اورفلو ہو رہا ہے اور وہ چلا رہے ہیں۔ ایسے ہی جیل کے ایک دوسرے سین میں رنبیر پوری طرح نیوڈ یعنی ننگے نظر آ رہے ہیں۔ یہ وہ سین ہے جس میں ایک پولس والا انہیں اسکین کر رہا ہے۔

رنبیر کپور اس سے پہلے اپنی پہلی فلم ’سانوریا‘ میں  تولیہ میں ڈانس کرتے ہوئے نظر آ چکے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت میں رنبیر نے سنجو میں نیوڈ سین کرنے پر کہا کہ انہیں یہ سین کرے میں کوئی مشکل نہیں ہوئی۔ رنبیر نے کہا ’’میں تو اپنی پہلی میں ہی نیوڈ چلا گیا تھا۔ میرا تولیہ گر گیا تھا۔ میں اصل زندگی میں تھوڑا شرمیلا ہوں لیکن جب کیمرے کے سامنے ہوتا ہوں تب آپ کو اپنے  جذبات کو لے کر نیوڈ رہنا پڑتا ہے۔‘‘

دیکھیں ’سنجو‘ فلم کا ٹریلر…

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

رنبیر کپور کی ’سنجو‘ فلم کا دمدار ٹریلر رلیز، دیکھ کر نظروں کی سامنے دوڑنے لگے گی سنجے دت کی زندگی

پوسٹرس اور ٹیزرس کے بعد اب رنبیر کپور کی ’سنجو‘ فلم کا ٹریلر رلیز ہو …