رنبیر کپور کی ’سنجو‘ فلم کا دمدار ٹریلر رلیز، دیکھ کر نظروں کی سامنے دوڑنے لگے گی سنجے دت کی زندگی

پوسٹرس اور ٹیزرس کے بعد اب رنبیر کپور کی ’سنجو‘ فلم کا ٹریلر رلیز ہو گیا ہے۔ فلم شائقین کو لمبے وقت سے اس فلم کے ٹریلر کا انتظار تھا۔ ’سنجو‘ کا ٹریلر کافی دمدار ہے اور رنبیر سنجے دت کے کردار کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی کی ’سنجو‘ اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ہے۔ اس فلم میں سنجے دت کی زنگی کے اچھے اور برے دنوں کی جھلکیاں پیش کی گئی ہیں۔

’سنجو‘ کا ٹرلیر رلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر چھا گیا ہے۔ لوگ فلم میں رنبیر کپور کے لک کے قائل ہو گئے ہیں کیوں کہ وہ کافی حد تک سنجے دت کی طرح لگ رہے ہیں۔ یہ فلم 29 جون کو رلیز ہوگی۔

Image result for ranbir kapoor starrer sanju film trailer release

سنجو‘ کے ٹریلر کی شروعات ہوتی ہے سنجے دت  کے جیل سے نکلنے کے سین سے۔ یہ سین اس وقت کا ہے جب سنجے دت یرودا جیل میں بند تھے۔ ٹریلر میں سنجے دت کے کردار میں رنبیر اپنی لائف میں اتھل پتھل کرتے ہوئے نظر آر ہے ہیں۔

اس فلم میں رنبیر کے علاوہ انشکا شرما، سونم کپور، پریش راول، بومن ایرانی اور منیشا کوئرلا بھی ہیں۔

دیکھیں ’سنجو‘ فلم کا یہ دلچسپ ٹریلر…

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share
Share

Check Also

رنبیر کپور کو ’سنجو‘ فلم میں نیوڈ سین کرنے پر نہیں ہوئی جھجھک، کہی یہ چونکا دینے والی بات

’سنجو‘ فلم کا ٹریلر رلیز ہونے کے بعد سے رنبیر کپور کی اداکاری کی کافی …