انتظار ہوا ختم، اس تاریخ کو رلیز ہوگا رنبیر کپور کی فلم ’سنجو‘ کا ٹریلر

آخر لمبے انتظار کے بعد فلم سنجو کے ٹریلر لانچ کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے۔ فلم کے ٹیزر میں ہمیں سنجے دت کی زندگی کی ایک جھلک دیکھنے کو ملی تھی۔ اب ٹریلر میں اس کی مزید جھلک نظر آئے گی۔ 

ٹریلر لانچ کی تاریخ آنے کے بعد اداکار رنبیر کپور ہی نہیں بلکہ سنجے دت کے چاہنے والوں کی خوشی میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ ٹریلر 30 مئی 2018 کو ریلیز ہوگا۔

واضح ہو کہ ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی یہ فلم سنجے دت کی تنازعات سے بھری زندگی کو بیان کریگی۔ فلم میں رنبیر لیڈ رول میں ہیں یعنی وہ سنجے دت کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

Related image

فلم میں رنبیر کے علاوہ پریش راول، منیشا کوئرالا، دیا مرزا، سونم کپور، انشوکا شرما، وکی کوشل اور کرشمہ تاننا جیسے بہترین ستارے بھی ہیں۔

حال ہی میں ہوئے ایک انٹرویو کے دوران ہدایت کار راج کمار نے فلم کے تعلق سے بات کی۔ راج کمار سے سوال کیا گیا کہ کیا انہیں سنجے دت اور رنبیر کپور میں کچھ یکسانیت نظر آتی ہے۔ اس پر انہوں نے جواب دیا ”دونوں ہی فلم فیملی سے آتے ہیں اور دونوں ہی صلاحیت اور کشش رکھتے ہیں۔”

Image result for sanju ranbir sanjay dutt

"انہوں نے ہمیشہ ہی سے اداکاروں کی زندگی جی ہے۔ رنبیر انڈسٹری کے باہر سے نہیں آتے ہیں کہ جنہیں یہاں اداکار بننا ہے۔ ایک طرح سے میرے لئے انہیں سنجو کے روپ میں دیکھنا آسان تھا۔ جسمانی طور پر وہ ایک جیسے نہیں لگتے۔ سنجو لمبے ہیں لیکن رنبیر ان سے تھوڑا زیادہ لمبے ہیں۔ وہ ایسا دیکھتے نہیں ہیں لیکن یہ حقیقت ہے…”

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

رنبیر کپور کو ’سنجو‘ فلم میں نیوڈ سین کرنے پر نہیں ہوئی جھجھک، کہی یہ چونکا دینے والی بات

’سنجو‘ فلم کا ٹریلر رلیز ہونے کے بعد سے رنبیر کپور کی اداکاری کی کافی …