باکس آفس پر عالیہ بھٹ کی فلم سے ناضرین ہیں بےحد ’راضی‘، 11 دن میں کمائے اتنے کروڑ روپیے

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ’راضی‘ باکس آفس پر زبردست کاروبار کر رہی ہے۔ رلیز کے دوسرے ہفتے میں فلم پہلے ہفتے سے زیادہ کمائی کرتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ اس فلم کو عالیہ کی اب تک سب سے بہترین فلم مانا جا رہا ہے۔ 11 مئی کو رلیز ہونے کے بعد سے ’راضی‘ کی کمائی دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔

ٹریڈ اینلسٹ ترن آدرش کے مطابق، پہلے ہفتے میں ’راضی‘ نے 56.59 کروڑ روپیے کمائے تھے۔ دوسرے ہفتے کے جمعہ کو فلم نے  4.75 کروڑ اور سنیچر کے روز 7.54 کروڑ کی کمائی کی۔ دوسرے اتوار کو فلم نے  9.45 کروڑ اور وہیں پیر کے روز  3.70 کروڑ کمائے۔ کل ملاکر اس فلم نے ہندوستان میں 11 دنوں میں 85.03 کروڑ روپیے کی شاندار کمائی کی کر لی ہے۔ امید جتائی جا رہی ہے ’راضی‘ آنے والے جمعہ تک 100 کروڑ کما لے گی۔

’راضی‘ فلم میں عالیہ نے ایک جاسوس کا کردار ادا کیا ہے۔ اس فلم کو میگھنا گلزار نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم میں عالیہ کے علاوہ وکی کوشل، رجیت کپور، جیدیپ اہلاوت اور سونی رازدان نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔   

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

’ویرے دی ویڈنگ‘ میں لوگوں کو پسند آ رہا لڑکیوں کا بنداس انداز، فلم نے پہلے دن کمائے اتنے کروڑ

عورتوں کو مرکز میں رکھ کر بنائی گئی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ باکس آفس پر …