’ریس 3‘ فلم کا پہلا گانا ’ہیریے‘ ہوا رلیز، سلمان خان نے رانجھا بن کر کلب میں مچائی دھوم

ایکشن سے بھرپور سلمان خان کی فلم ریس 3 کا لوگوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔ حال ہی میں اس فلم کا ٹریلر لانچ ہوا تھا جسے فلم شائیقین نے بےحد پسند کیا۔ ریس 3 کا ٹریلر اب بھی یوٹیوب پر ٹرینڈنگ میں نبر ایک پر ہے۔ ٹریلر کے بعد اب اس فلم کا پہلے گانا ہیریے رلیز کیا گیا ہے۔

ہیریے سانگ میں سلمان اور جیکلین فرنانڈیز کی جوڑی دیکھتے ہی بنتی ہے۔ سلمان اس گانے میں اپنے انداز میں نظر آ رہے ہیں۔ وہیں جیکلین نے ایک بار پھر پول ڈانس کرتی ہوئی دکھ رہی ہیں۔ ہیریے پوری طرح ایک پارٹی سانگ ہے۔ سلمان خان کے فینس ان کو اس انداز میں ڈانس کرتے ہوئے کافی پسند کرتے ہیں۔

Image result for heeriye race 3 lyrics

ہیریے سانگ کو دیپ مونے، نیہا بھسین اور کمال خان نے گایا ہے۔ گانے میں میوزک دیا ہے مشہور سنگر اور کمپوزر میٹ برودرس نے۔ دل کو چھ لے والے اس گانے کے بول نغمہ نگار کمار نے  لکھے ہیں۔ سلمان اور جیکلین پر فلمائے گیے اس گانے میں دونوں کے بیچ زبردست کیمسٹری نظر آ رہی ہے۔

Image result for race 3

غورطلب ہے کہ  اس فلم میں سلمان سکندر نام کے شخص کا کردار نباتھے ہوئے نظر آئیں گے۔ ریس 3 میں سلمان کے جیکلین فرنانڈیز کے علاوہ بابی دیول، انل کپور، ثاقب سلیم اور ڈیزی شاہ بھی اہم کردار میں ہوں گے۔ ریس 3 کو مشہور ہدایتکار ریمو ڈسیوزا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ یہ فلم عید کے موقہ پر 15 جون کو رلیز ہوگی۔

دیکھیں ریس 3 کا ہیریے سانگ…

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

رنبیر کپور کو ’سنجو‘ فلم میں نیوڈ سین کرنے پر نہیں ہوئی جھجھک، کہی یہ چونکا دینے والی بات

’سنجو‘ فلم کا ٹریلر رلیز ہونے کے بعد سے رنبیر کپور کی اداکاری کی کافی …