سلمان خان کی ’ریس 3‘ کا زبردست ٹریلر لانچ، ’بھائی جان‘ کا ایکشن دیکھ دانتوں تلے دبا لیں گے انگلی

سلمان خان کی فلم ریس 3 کا ٹریلر لانچ ہوگیا ہے۔ ریس 3 کے ٹریلر کا فلم شائقین کو کافی وقت سے انتظار تھا۔ اس فلم میں سلمان سکندر نام کے شخص کا کردار نباتھے ہوئے نظر آئیں گے۔ ریس 3 میں سلمان کے علاوہ جیکلین فرنانڈیز، بابی دیول، انل کپور، ثاقب سلیم اور ڈیزی شاہ بھی اہم کردار میں ہوں گے۔

سلمان خان کی ریس 3 کا ٹریلر ایکشن سے بھرپور ہے۔ اس فلم میں نہ صرف اداکار بلکہ اداکارائیں بھی ایکشن کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔ اس سے پہلے سلمان خان نے خود اس فلم کا اپنا لک ٹوٹر اکاؤنٹ پر جاری کیا تھا۔ سلمان نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا ’اس ہٖتے ملتا ہوں ریس 3 کی فیملی سے۔۔۔ میرا نام ہے سکندر…خود سیلفش پر سیلفلیس۔‘

ریس3 کا ٹریلر لانچ ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ اس ٹریلر میں سلمان کے علاوہ لوگوں کو بابی دیول کے لک بے حد پسند آرہا ہے۔ بابی لمبے عرصے بعد کسی بڑے بجٹ کی فلم میں کام رہے ہیں۔ ٹریلر میں ایک سین ہے جہاں سلمان خان اور بای دیول ایک ساتھ شرٹ لیس نظر آتے ہیں۔ بای کے اس لک کی کافی تعریف ہو رہی ہے۔

ریس 3 فلم کو مشہور ہدایتکار ریمو ڈسیوزا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ یہ فلم عید کے موقہ پر 15 جون کو رلیز ہوگی۔

دیکھیں ریس 3 فلم کا یہ ٹریلر…

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

رنبیر کپور کو ’سنجو‘ فلم میں نیوڈ سین کرنے پر نہیں ہوئی جھجھک، کہی یہ چونکا دینے والی بات

’سنجو‘ فلم کا ٹریلر رلیز ہونے کے بعد سے رنبیر کپور کی اداکاری کی کافی …