عالیہ بھٹ کے ان پانچ کرداروں کو دیکھ آپ بھی کہیں گے، بالی وڈ ہے خوش قسمت

25 سالہ اداکارہ عالیہ بھٹ بالی وڈ کی ایک بہترین اداکارہ بن کر ابھری ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ انہیں بالی وڈ نہیں بلکہ بالی وڈ کو وہ مل گئی ہوں۔ اس چوٹی سی عمر میں انہوں نے بڑی بڑی فلمیں دے کر بالی وڈ انڈسٹری میں چار چاند لگایا ہو کہ نہیں مگر اپنے جیسا ایک ستارہ ضرور لگا دیا ہے۔

اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی اس اداکارہ نے اپنی ہر فلم سے لوگوں کے دلوں کو جیتنے میں کامیاب رہی ہیں۔ ان کی اداکاری کی خاص بات یہ ہے کہ وہ ہر کردار کو بخوبی ادا کرنا جانتی ہیں۔ انہوں نے منفرد فلموں میں مننفرد کردار ادا کئے اور ان کی ہر اداکاری کامیاب ثابت ہوئی۔

Image result for alia bhatt student of the year

آئیے عالیہ کی ایسی ہی پانچ فلموں کے بارے میں جانتے ہیں جس میں وہ الگ رنگ روپ میں نظر آئی ہیں اور بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے:

اسٹوڈنٹ آف دی ایئر:

2012 میں اس فلم سے انڈسٹری میں شروعات کے ساتھ ہی عالیہ نے کامیابی اور شہرت کی دہلیز پر قدم رکھ دیا تھا۔ اس فلم میں عالیہ شنایا کے کردار میں نظر آئی تھیں۔

Related image

ہائی وے:

ہدایت کار امتیاز علی کی اس فلم میں عالیہ نے ویرا ترپاٹھی کا کردار ادا کیا ہے۔ یہ فلم اسٹاک ہوم سینڈروم پر مبنی ہے جس میں ویرا (عالیہ) کو اغوا کر لیا جاتا ہے۔

Related image

2 اسٹیٹس:

عالیہ نے اس فلم میں انانیا سوامیناتھن کا کردار ادا کیا ہے جو کہ ایک بے باک اور ہوشیار اسٹوڈنٹ ہے۔ انانیا کے کردار میں ایسا لگتا ہے کہ خود عالیہ بسی ہوئی ہوں۔

Image result for alia bhatt 2 states images

اڑتا پنجاب:

عالیہ کا اس فلم میں اداکاری کے تعلق سے ماننا ہے کہ اس فلم میں ان کا ایسا کردار ہے جس کو ادا کرنے کے بعد کوئی بھی صدمہ کا شکار ہو سکتا ہے۔ پھر بھی عالیہ نے اس منفی کردار کو بہترین طریقہ سے ادا کیا اور خود کو ایک بہترین اداکارہ ثابت کیا۔ اس فلم کے بعد سے ہدایتکاروں کی نگاہ میں عالیہ ایک ایسی اداکارہ بن کر ابھریں جو ہر کردار کو ادا کرنے میں مہارت رکھتی ہیں۔

Image result for alia bhatt udta punjab

راضی:

اس فلم میں عالیہ نے سہمت کا کردار ادا کیا ہے جو کہ ایک جاسوس ہے۔ اس فلم میں بھی عالیہ کی اداکاری ان کی پچھلی فلموں سے مختلف ہے۔ فلم میں عالیہ کا نیا انداز ایک نئے روپ کے ساتھ نظر آتا ہے۔

Image result for alia bhatt raazi

 

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

بالی وڈ کی اس اداکارہ نے کیا انکشاف، بولیں جسمانی تعلقات بنانے کے لیے کیا گیا مجبور

کاسٹنگ کاؤچ (فلم میں رول دینے کے لیے جسمانی تعلقات قائم کرنے کی شرط) پر سروج خان …