نوازالدین صدیقی کی ’منٹو‘ کا ٹیزر رلیز، 60 سال بعد فلمی پردے پر نظر آئیں گے منٹو کے باغیانہ تیور

مشہور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو پر مبنی فلم ’منٹو‘ کا ٹیزر رلیز ہو گیا ہے۔ ’منٹو‘ فلم کا سرحد کے دونوں طرف لوگوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔ اس فلم میں منٹو کا کردار بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے نبھایا ہے۔ 1 منٹ 27 سیکینڈ کے ٹیزر میں منٹو کی فیملی لائف پر فوکس کیا گیا ہے۔ فلم میں منٹو کی بیوی کا رول رسیکا دگل نے ادا کیا ہے۔

Image result for manto nawazuddin

اصل زندگی کی طرح ٹیزر میں بھی منٹو کو باغیانہ تیور میں دکھیا گیا ہے۔ اس میں نوازالدین کی دمدار ڈائلاگ ادائگی دیکھتے ہی بنتی ہے۔

عدالت ایک سین میں وہ کہتے ہیں’’میں وہی لکھتا ہوں جو جانتا ہوں، جو دیکھتا ہوں، میں تو بس اپنی کہانیوں کو ایک آئنہ سمجھتا ہوں جس میں سماج اپنے آپ کو دیکھ سکے۔‘‘  منٹو کو نندتا داس نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اس فلم میں نوازالدین کے علاوہ پریش راول، رشی کپور اور طاہر راج بھسین بھی ہیں۔

واضح ہو کہ منٹو پر کہانیوں میں فحاشی کو لے کر چھ معاملے درج ہوئے، تین بار برٹش انڈیا اور تین بار پاکستان میں۔ حالانکہ ان ہر یہ الزام ثابت نہیں ہوئے۔ 1 مئی 1912 کو پیدا پوئے منٹو  افسانہ نگار کے علاوہ اسکرین پلے رائٹر اور صحافی بھی تھے۔ منٹو کا انتقال 18 جنوری 1955 کو ہوا۔

 

 

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

رنبیر کپور کو ’سنجو‘ فلم میں نیوڈ سین کرنے پر نہیں ہوئی جھجھک، کہی یہ چونکا دینے والی بات

’سنجو‘ فلم کا ٹریلر رلیز ہونے کے بعد سے رنبیر کپور کی اداکاری کی کافی …