فلمی پردے پر کپڑے اتارنے میں پرینکا چوپڑا کو نہیں ہے کوئی پرہیز، کہا میری فیملی کو…

فلمی پردے پر کھلے پن اور جنسیت زدہ مناظر کے حوالے سے آج بالی وڈ یکسر تبدیل ہو چکا ہے۔ آج بہ مشکل ہی کسی اداکار یا اداکارہ کو پردے پر بولڈ مناظر شوٹ کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ ہوتی ہے۔ گویا آج بالی وڈ فلمیں کافی بولڈ ہو چکی ہیں۔

حالاں کہ اس بولڈ ماحول میں بھی ان معاملات پر بحث و مباحث اور کمینٹ بازی ہوتی رہتی ہے۔ بالی وڈ کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ میں بھی بلا جھجھک بولڈ مناظر دینے والی اداکارہ دیسی گرل پرینکا چوپڑا نے بذات خود اس تعلق سے اظہار خیال کیا تھا۔

Related image

پرینکا چوپڑا نے کہا ’’کچھ حدود ہیں جو میں نے خود کے لیے بنا رکھی ہیں اور اس میں عریانیت (نیوڈٹی) بھی شامل ہے۔ لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ میں ایک اداکار ہوں اور اگر سنسنی اور جنسیت کہانی کے ذریعہ پیش کی جا رہی ہے تو لوگ میری سہولت کے اعتبار سے کام کرتے ہیں۔ اور میں اور میری فیملی کو اس سے کوئی پرہیز نہیں ہے۔‘‘

Related image

پرینکا نے مزید کہا ’’میں ایک بے خوف ماحول میں پلی بڑھی ہوں۔ چاہے وہ انڈیا ہو یا امریکہ۔ میری فیملی کافی ترقی پسند ہے۔ مجھے اپنی فیملی اور چاہنے والوں کی طرف سے کبھی شرمندہ نہیں ہونا پڑا۔‘‘

خیر یہ تو رہیں پرینکا چوپڑا کی ذاتی باتیں۔ ان کی سنیمائی سرگرمیوں کی بات کریں تو وہ جلد ہی بالی وڈ کے دبنگ خان یعنی سلمان خان کے ساتھ ان کی اگلی فلم بھارت میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

بالی وڈ کی اس اداکارہ نے کیا انکشاف، بولیں جسمانی تعلقات بنانے کے لیے کیا گیا مجبور

کاسٹنگ کاؤچ (فلم میں رول دینے کے لیے جسمانی تعلقات قائم کرنے کی شرط) پر سروج خان …