ٹائیگر زندہ ہے ریویو: دہشت گردی کے خلاف، ٹائیگر اور زویا کی ایک دہاڑ ہے یہ فلم

فلم : ٹائیگر زندہ ہے

ڈائریکشن: علی عباس ظفر

اداکار: سلمان خان، کیٹرینا کیف، پریش را ول، کومد مشرا، انگد بیدی، گریش کرناڈ

نئی دہلی: قریب پانچ سال بعد ’ٹائگر‘ ایک بار پھر سنیما گھروں میں لوٹا ہے۔ بالی وڈ کے سلطان سلمان خان کی موسٹ اویٹیڈ فلم ’ٹائگر زندہ ہے‘ آج ریلیز ہو گئ۔ سلمان ایک بار پھر اس فلم میں اپنے ایکشن کے اوتار میں نظر آئے ہیں۔  ’ٹائیگر زندہ ہے‘ 2012  میں ریلیز ہوئی ’ایک تھا ٹائیگر‘ فلم کا سیکول ہے۔ ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی پوری کہانی سلمان خان کے ارد گرد ہی گھومتی ہے۔

حالاں کہ کیٹیرینا کیف نے ایکشن کے مناظر میں سلمان کو زبر دست ٹکر دی ہے۔ فلم کی کہانی 40 نرسوں کو دہشت گردوں کی قید سے بچانے نکلے ٹائگر اور زویا کی ہے۔ ان نرسوں میں 25 ہندوستانی اور 15  پاکستانی ہیں جنھیں عراق میں دہشت گرد تنظیم قیدی بنا لیتی ہے۔ اس مشن کے لئے خفیہ ایجینسی ’را‘ اور ’آئی ایس آئی‘ کے ایجنٹ ساتھ میں کام کرتے ہیں۔

 فلم  میں مشن کے دوران دونوں کے رومانس کو بھی بے حد خوب صورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ ’ٹائیگر زندہ ہے‘ سلمان خان  کی پچھلی فلم ٹیوب لائٹ کے مقابلے بالکل الگ انداز کی فلم ہے۔ سلمان کو ان کے فینس  ایکشن کرتے ہویے  کافی پسند کرتے ہیں۔

فلم میں کئی سین ایسے ہیں جو تھوڑے اٹ پٹے لگتے ہیں اور ان کا فلم کی کہانی کے  ساتھ کوئی تال میل نظر نہیں آتا۔ فلم کی کہانی کو نئے انداز سے دکھانے کی کوشش کی گی ہے جو قابل تعریف تو ہے لیکن  کلائیمیکس کو  زیادہ ہی کھینچا گیا ہے۔ کل ملا کر یہ فلم ایک  فل اینٹرٹینمنٹ پیکج ہے۔ اگر آپ سلمان خان کے فین ہیں یا ایکشن فلمیں پسند کرتے ہیں تو آپ کو یہ فلم بے حد پسند آئے گی۔

 

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share