ٹی وی شو ’دس کا دم‘ کے لیے سلمان خان لیں گے اتنے کروڑ کی رقم!

سنیمائی پردے کے ساتھ ساتھ چھوٹے پردے پر بھی سلمان خان کی مقبولیت کچھ کم نہیں ہے۔ اپنے منفرد انداز کی وجہ ٹی وی شوز میں بھی سلمان خان سپر ہٹ ثابت ہوتے ہیں۔ مشہور ٹی وی شو بگ باس اس بات کو بخوبی ثابت کرتا ہے۔ آج تو یہ حال ہے کہ سلمان خان کے بغیر ٹی وی شو بگ باس کا تصور کرنا بھی مشکل ہے۔

Related image

ٹی وی کا ہی ایک اور پاپولر شو ہے دس کا دم۔ یہ بھی سلمان خان کے دم خم کی وجہ سے ناظرین میں خوب پسند کیا جاتا ہے۔ سلمان خان فلموں کے لیے تو موٹی رقم وصول کرتے ہی ہیں، ٹی وی پر بھی وہ کچھ کم مہنگے نہیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کی مانیں تو سونی چینل پر آنے والے دس کا دم کے اس نئے سیزن کے لیے سلمان خاصی رقم لیں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ سلمان اس کے لیے 78 کروڑ روپئے لیں گے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے شو کے پروڈیوسرس اور سلمان خان سے اسی سلسلے میں بات چیت ہو رہی تھی مگر بات بن نہیں پا رہی تھی۔

Image result for salman khan bigg boss

خیر اگر واقعی سلمان خان 78 کروڑ کی رقم لے رہے ہیں تو یہ باقی فلمی ستاروں کے مقابلے کہیں زیادہ ہے۔ واضح ہو اس بار اس شو میں کچھ دلچسپ تبدیلیاں بھی دیکھنے کو ملیں گی۔ اور اس بار کل 26 ایپی سوڈ دکھائے جائیں گے۔

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

اس اداکارہ نے شوہر کے ساتھ بنایا ایسا ویڈیو، لوگوں نے کہا، کیسے کیا یہ سب؟

چھوٹے پردے کی اداکارہ اور ایکتا کپور کے ٹی وی شو ناگن میں اپنی اداکاری …