’ٹائیگرزندہ ہے‘بن سکتی ہےتو’زویا زندہ ہے‘کیوں نہیں…کیٹرینہ نے دیا یہ جواب

نئی دہلی: سلمان خان اور کیٹریناکیف کی اداکاری سے سجی فلم’ ٹائیگر زندہ ہے ‘آج ریلیز ہو چکی ہے۔ یہ فلم دار اصل 2012 میں آئی ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکول ہے جس کا سلمان خان اور کیٹرینا کیف کے فینس اور فلم شائقین کو بے صبری سے انتظار تھا۔

واضح ہو کہ ’ٹائیگر‘ یعنی سلمان خان ان دونوں فلموں میں ہندوستانی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کے کردار میں ہیں جب کہ’زویا‘ یعنی کیٹرینا کیف پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ایجنٹ کے کرادر میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں گی۔

ریلیز سے قبل ایک انٹرویو کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ بالی وڈ میں کبھی وہ وقت آ سکے گا کہ ’زویا زندہ ہے‘ کے ٹائٹل سے بھی کوئی فلم بنے گی؟ اس پر کیٹرینا کیف نے جواب دیا’’ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، بعض دفعہ ہم چیزوں کو غلط طریقے سے جوڑ دیتے ہیں۔

اس سلسلے میں میں یہ سوچتی ہوں کہ کیا وہ وقت آئے گا کہ بالی وڈ میں حیرت انگیز اور ایکشن سے بھرپور اس طرح کی ڈرامہ فلمیں بنیں گی جو ہم عالمی سطح پر دیکھتے ہیں۔ مجھے نہیں فرق پڑتا کہ فلم کانام کیا ہے، میں سوچتی ہوں کہ میں فلم میں ہوں، میں سوچتی ہوں کہ فلم میں زویا ایک مضبوط کردار میں ہے۔ رہی بات یہ کہ ٹائٹل میں اس کا نام ہے یا نہیں یہ ایک الگ بات ہے‘‘۔

مزید ان کا کہنا تھا کہ ’’جب یہ ایک تھا ٹائیگر میں نہیں تھا تو اب کیوں ہونا چاہیے ؟ فرق اس بات سے پڑتا ہے کہ زویا فلم میں کیا کر رہی ہے، اسے کس طرح پروجیکٹ کیا جا رہا ہے۔ ہم کس طرح سے ایسی فلمیں بنا سکتے ہیں جو شائقین کے لئے ایک بہترین تجربہ کاباعث بن سکیں‘‘۔

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

Share

Check Also

The Battle Over College Essay Format and How to Win It

As a means to acquire incredible grades you must be sure you obtain essays which …