اس اداکارہ نے شوہر کے ساتھ بنایا ایسا ویڈیو، لوگوں نے کہا، کیسے کیا یہ سب؟

چھوٹے پردے کی اداکارہ اور ایکتا کپور کے ٹی وی شو ناگن میں اپنی اداکاری سے لوگوں کا دل جیتنے والی آشکہ گوراڈیا اکثر ویڈیو اور فوٹوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ اب ایک بار پھر آشکہ سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔ آشکہ نے کچھ مہینے قبل ہی بوائے فرینڈ برینٹ گوبل سے شادی کی ہے۔ شادی کے بعد سے آشکہ اکثر کچھ نہ کچھ سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

Related image

بتا دیں کہ آشکہ فٹنیس پر کافی دھیان دیتی ہیں۔ انہوں نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے  جس میں وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ کچھ یوگا کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ آشکہ نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’میں برنٹ گوبل کے توازن پر پورا بھروسہ کرتی ہوں جو ایکرو یوگا اور یوگا کو پسند کرتے ہیں‘‘۔

Image result for aashka goradia

ویڈیو کے سامنے  آنے کے بعد اب تک اسے 11 ہزار سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔ اس ویڈیو کو اب تک 1 لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا ہے۔ ویڈیو میں دونوں کے توازن کو دیکھ لوگوں نےکہا کہ ایک دوسرے پر ایسا بھروسہ قابل تعریف ہے۔

@ibrentgoble ❤️ #trust #balance #onelove #acroyoga #yoga

A post shared by Aashka Goradia Goble (@aashkagoradia) on

اس ویڈیو میں ان کے شوہر برینٹ گوبل ان کا ہاتھ پکڑ کر ان کی پشت پر پیروں سے پورا سپورٹ فراہم کر رہے ہیں۔ وہ ان کو پورے سپورٹ کے ساتھ ہوا میں اٹھائے ہوئے ہیں اور  آشکہ ہوا میں یوگا کر رہی ہیں۔ اس طرح کی ورزش اور یوگا سے با آسانی دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کافی فٹ ہیں۔ دونوں نے شادی پچھلے سال 3 دسمبر  کو احمد آباد میں کی تھی۔

 

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

ٹی وی شو ’دس کا دم‘ کے لیے سلمان خان لیں گے اتنے کروڑ کی رقم!

سنیمائی پردے کے ساتھ ساتھ چھوٹے پردے پر بھی سلمان خان کی مقبولیت کچھ کم …