اپریل میں چھا رہی ہے ورون دھون کی ’اکٹوبر‘، پہلے ہفتے میں فلم نے کی اتنی کمائی

نوجوان نسل اداکاروں میں ورون دھون ایک کامیاب ترین اداکار ہیں۔ انہوں نے اپنی فلموں سے بالی وڈ اور شائقین میں ایک بہترین اور عمدہ چھاپ چھوڑی ہے۔ ورون نے فلمی دنیا میں اپنی شناخت اور پہچان بہت جلد قائم کی ہے۔ مختلف اور منفرد اداکاری سے ورون نے شائقین کا دل جیت لیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ورون اتنے کم وقت میں کافی مقبول ہیں۔

Image result for october film

ورون کی اداکاری سے سجی فلم اکٹوبر حال ہی میں رلیز ہوئی ہے۔ 13 اپریل کو آئی ورون کی فلم اکٹوبر نے اب ایک ہفتہ پورا کرلیا ہے۔ فلم کی کمائی کا آغاز پہلے دن کچھ خاص نہیں تھا مگر اس فلم نے مزید باقی دنوں میں بہتر کار کردگی کا مظاہر کیا ہے۔ فلم کے ہفتے بھر کی مجوعی کمائی 30.24 کروڑ روپے کی ہو گئی ہے۔

فلم نے پہلے ہفتے میں جو کمائی کی ہے یوں دیکھا جائے تو یہ کمائی ورون کے مطابق کچھ خاص نہیں ہے۔ فلم نے پہلے دن 5.04 کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ دوسرے دن فلم نے 7.47 کروڑ،تیسرے دن7.74 کروڑ، چوتھے دن2.70 کروڑ، پانچویں دن 2.61 کروڑ، چھٹے دن 2.43 کروڑ اور ساتویں دن 2.25 کروڑ کی کمائی کی ہے۔

سوجیت سرکار کی ہدایتکاری میں بنی فلم اکٹوبر میں ورون دھون اور بنیتا سندھو اہم کردار میں ہیں۔ فلم میں ورون دھون کی بطور خاص کردار کی خوب پذیرائی کی جارہی ہے۔ بنیتا کے کام کو بھی لوگ خوب سراہ رہے ہیں۔

 

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

’ویرے دی ویڈنگ‘ میں لوگوں کو پسند آ رہا لڑکیوں کا بنداس انداز، فلم نے پہلے دن کمائے اتنے کروڑ

عورتوں کو مرکز میں رکھ کر بنائی گئی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ باکس آفس پر …