اب چھوٹے پردے پر آپ کو ملے گی ’کبھی خوشی کبھی غم‘، یہ اداکار ہوگا مرکزی کردار میں

چھوٹے پردے کی مشہور پروڈیوسر ایکتا کپور مختلف پروجیکٹس سے شائقین کو روبرو کرواتی ہیں۔ایکتا کپور بالی وڈ اور چھوٹے پردے کی جانی مانی پروڈیوسر ہیں۔ وہ دونوں کو ایک ساتھ لے کر چلتی ہیں۔

محض سیریل ہی نہیں بلکہ انہوں نے اب تک کئی فلموں کو بھی پروڈیوس اور ڈائریکٹ کیا ہے۔ ایکتا کے ٹی وی شوز کافی مشہور ہیں۔ ٹی آر پی کی ریس میں ایکتا کے سیریل کافی آگے ہوتے ہیں۔ ایکتا جلد ہی ایک اور ٹی وی شو لے کر آنے والی ہیں۔

Image result for kabhi khushi kabhie gham

خبروں کے مطابق کچھ دنوں سے شاہ رخ خان کی فلم کبھی خوشی کبھی غم کے متعلق خبریں سرخیوں میں ہیں۔ دراصل ایکتا کپور کرن جوہر کی بلاک بسٹر فلم کبھی خوشی کبھی غم کو چھوٹے پردے پر لانا چاہتی ہیں۔ اس سیریل کے لیے وہ اسٹار کاسٹ کے طور پر ورون سود کو لے سکتی ہیں۔

Image result for kabhi khushi kabhie gham hrithik roshan

خبر ہے کہ ورون ایکتا کپور کے اس ٹی وی شو میں اہم کردار میں نظر آ سکتے ہیں۔ امید جتائی جا رہی ہے کہ اس شو میں ورون ریتک روشن کا کردار نبھائیں گے۔ ابھی تک شو کے باقی ستاروں کے بارے میں کوئی جانکاری حاصل نہیں ہوئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

ٹی وی شو ’دس کا دم‘ کے لیے سلمان خان لیں گے اتنے کروڑ کی رقم!

سنیمائی پردے کے ساتھ ساتھ چھوٹے پردے پر بھی سلمان خان کی مقبولیت کچھ کم …