سلمان خان اور کیٹرینا کیف آ رہے ہیں دوبارہ نزدیک، اس ٹی وی شو میں ساتھ کریں گی میزبانی!

چھوٹے پردے کا سب سے زیادہ مقبول شو بگ باس کی حیران کن خبروں نے شائقین ہی نہیں بلکہ ان کنٹسٹنٹ کو بھی حیرت زدہ کر دیا ہے جو اس شو میں حصہ لینے کے خواہش مند ہیں۔ ان دنوں بگ باس سیزن 12 کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ ہر بار کی طرح اس بار شو کے اصول و ضوابط کچھ الگ ہوں گے۔ اس شو میں جوڑیاں اندر نہیں بنیں گی بلکہ خود اپنا پارٹنر باہر سے طے کر کے لانا ہوگا۔

Image result for BIGG BOSS 12

اس بار جہاں جوڑیاں باہر سے طے ہو کر آئیں گی وہیں یہ خاص خبر بھی آ رہی ہے کہ اس بار شو کے میزبان بھی اپنے پارٹنر کے ساتھ ہوسٹ کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس بار سلمان خان اداکارہ کیٹرینہ کیف کے ساتھ شو کی میزبانی کریں گے۔ شو کے میکرس نے سلمان خان کے ساتھ بطور ہوسٹ پارٹنر کے کیٹرینہ کیف کے نام کا مشورہ دیا ہے۔

Image result for salman khan and katrina kaif on bigg boss set

کیٹرینہ کیف کے ساتھ سلمان خان کی کمیسٹری خوب ہے جس کے چلتے شو کے میکرس نے طے کیا ہے کہ اگر شو کی میزبانی دونوں اداکار کریں گے تو شائقین کے لیے کافی دلچسپ ہوگا۔ بالی وڈ میں کیٹرینہ کیف ایک ایسی اداکارہ ہیں جو سلمان خان کے ساتھ ٹیلی ویژن پر کافی بے تکلف ہیں۔

Related image

سلمان خان کے ساتھ کیٹرینہ کی کیمسٹری کی جیتی جاگتی مثال یہ ہے کہ جب جب کیٹرینہ نے سلمان خان کے ساتھ بگ باس پر اسکرین شیئر کی ہے شو کی ٹی آری پی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔سیزن 11 سے قبل کیٹرینہ سیزن 10 میں بگ باس کے سیٹ پر پہنچی تھیں جہاں انہوں نے اپنی فلم فطور کو پروموٹ کیا تھا۔ کیٹرینہ کیف اور سلمان خان کی جوڑی کو لوگ فلمی پردے ہی نہیں چھوٹے پر دے پر بھی دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

Image result for salman khan and katrina kaif on bigg boss set

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

ٹی وی شو ’دس کا دم‘ کے لیے سلمان خان لیں گے اتنے کروڑ کی رقم!

سنیمائی پردے کے ساتھ ساتھ چھوٹے پردے پر بھی سلمان خان کی مقبولیت کچھ کم …