باکس آفس پر ’باغی ٹائیگر‘ کی دہاڑ جاری، اب تک کر لی ہے اتنے کروڑ کی کمائی

ہالی وڈ اسٹائل میں ایکشن مناظر کو دیکھ شائقین ٹائیگر شراف کی فلم باغی2 کے دیوانے ہوگئے ہیں۔ حالیہ دنوں رلیز ہوئی ٹائیگر کی اس فلم نے اب تک 150 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ فلم میں ٹائیگر کے ایکشن سینس کو دیکھنے شائقین آج بھی سنیما گھروں کا رخ کر رہے ہیں۔ ورون دھون کی فلم اکٹوبر کے رلیز ہونے کے باوجود ٹائیگر کی دہاڑ اب بھی باکس آفس پر جاری ہے۔

Image result for baaghi 2

ٹائیگر شراف اور دشا پٹانی اسٹارر فلم باغی2 کے رلیز ہوئے 15 دن ہو چکے ہیں اور یہ فلم اب بھی اپنی رفتار پر قائم ہے۔ فلم نے محض 6 دنوں میں اپنا نام 100 کروڑ کے کلب میں داخل ہونے والی فلموں کی فہرست میں درج کروا لیا تھا۔ اس فلم نے باکس آفس پر اب تک 150 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔

حال ہی میں ٹائیگر نے فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اپنے چاہنے والوں اور فلم شائقین کا شکریہ اداکیا تھا۔ انہوں نے فینس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کیا تھا۔

Related image

اس فلم سے جڑی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس سال رلیز ہوئی فلموں میں ٹائیگر شراف کی فلم باغی2 سال 2018 کی دوسری بڑی ہٹ فلم کا درجہ رکھتی ہے۔ عالمی بازار میں باغی2 کی کمائی پر نظر ڈالیں تو اس فلم نے 200 کروڑ کا آنکڑا پار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹائیگر کے ڈانس پر شلپا شیٹی کا بیٹا بھی ہوا ’باغی‘، زبردست ڈانس کا ویڈیو وائرل

ترن آدرش کے مطابق اس فلم نے دو ہفتوں میں 41.76 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ اسی طرح سے سال 2018 میں رلیز ہوئی باغی2 دوسری سب سے بڑی فلم بن چکی ہے۔ اس فلم نے 200 کروڑ روپے کا کلیکشن کیا ہے۔ پدماوت کے بعد عالمی سطح پر کمائی کرنے والی فلم باغی2 کی مجموعی کمائی 232.06 کروڑ روپے ہے۔

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

’ویرے دی ویڈنگ‘ میں لوگوں کو پسند آ رہا لڑکیوں کا بنداس انداز، فلم نے پہلے دن کمائے اتنے کروڑ

عورتوں کو مرکز میں رکھ کر بنائی گئی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ باکس آفس پر …