سدھارتھ سے بریک اپ کی افواہوں کے بیچ، عالیہ بھٹ نے اس نام سے محبت کو لے کر کیا انکشاف

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار سدھارتھ ملہوترا کے رشتوں کے تعلق سے اکثر ہی خبریں آتی رہتی ہیں۔ ان کے رشتے کبھی ٹوٹتے ہیں تو کبھی بنتے ہیں۔ وہیں پچھلے سال خبر یہ تھی کہ ان کے بیچ رشتہ نہیں رہا۔ مگر اس بات کا بھی نہیں پتہ کہ رشتہ تھا بھی یا نہیں۔ بس کچھ افواہیں ہی ہیں جو پتا چل پاتی ہیں۔

Image result for alia bhatt sidharth malhotra

ویسے ان دونوں اداکاروں نے اپنے رشتے کے تعلق سے نہ تو کبھی ہاں کہا ہے اور نہ ہی کبھی نہ۔

خیر ان کے بیچ کوئی رشتہ ہو کہ نہ ہو مگر کچھ باتیں ہیں جن کی بنا پر بس قیاس لگایا جا سکتا ہے لیکن کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا۔ اور وہ باتیں بھی دو طرف اشارہ کرتی ہیں۔ 

حال ہی میں فلم راضی کا ٹریلر دیکھنے پہنچی آڈینس سے بات چیت میں عالیہ نے کہا کہ وہ سدھارتھ سے بات کرنا چاہتی ہیں کیوں کہ انہیں سدھارتھ نام پسند ہے۔ خیر اس بات کا کیا مطلب ہے وہ عالیہ ہی بتا سکتی ہیں۔

Related image

وہیں دوسری طرف سدھارتھ نے ایک اخبار سے اپنی ذاتی زندگی کے تعلق سے بات چیت کی۔ ان سے محبت کے سلسلے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا ’’کاش کہ میں اس تعلق سے کچھ کہہ پاتا! میں جھوٹ بولوں گا اگر میں ایک لائن بھی کہتا ہوں۔ میں ابھی بھی پیار کو سمجھنے کا درس لے رہا ہوں۔‘‘ سدھارتھ نے مزید یہ بھی بتایا کہ وہ سنگل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

گزرے زمانے کی اداکارہ شرملا ٹیگور کو اپنی پہلی فلم میں نہیں آتا تھا یہ کام، 54 سال بعد کیا انکشاف

بالی وڈ فلموں میں گانوں کا چلن کافی شروعات سے ہے۔ اب تو بالی وڈ …