کبھی سلمان خان کو سب سے سیکسی اداکار مانتی تھیں ایشوریا، آج ہیں دونوں کی راہیں الگ

ایک دور تھا جب سلمان خان اور ایشوریا رائی کے رشتوں کی خبریں اخباروں میں چھائی رہتی تھیں۔ دراصل ایسا تب ہوا جب دونوں نے ہم دل دے چکے صنم کے سیٹ سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا۔ حالاں کہ بالی وڈ کا یہ خوبصورت جوڑا کچھ وقت بعد ہی جدا ہو گیا۔

ان دونوں ستاروں کے بارے کافی کچھ لکھا، پڑھا اور سنا جا چکا ہے۔ مگر دونوں نے کبھی بھی اپنے ذاتی زندگی کے بارے میں کچھ کہنے سے پرہیز کیا۔ دونوں کچھ کہنے سننے کے بجائے بس بالی وڈ کے آسمان میں چمکتے رہے اور بالی وڈ کی دنیا کو چمکاتے رہے۔

Related image

آپ کو معلوم ہی ہوگا کہ ایشوریا 1994 میں مس ورلڈ رہ چکی ہیں۔ اور سلمان کے بارے میں کسے پتا نہیں۔ حال ہی میں وہ جیل جانے کو لے کر سرخیوں میں بنے رہے۔ بہرحال آئیے جانتے ہیں کہ ایشوریا سلمان کے بارے میں کیا رائی رکھتی ہیں۔

Related image

1999 کی بات ہے جب سمی گریوال کے شو ‘رینڈیزوس ود سمی گریوال’ میں شرکت کی تو انہوں نے سلمان کے تعلق سے بھی بات کی۔

سمی نے ایشوریا سے سوال کیا کہ کسی ایسے اداکار کا نام بتائیں جنہیں وہ سب سے زیادہ سیکسی مانتی ہیں۔ اس سوال پر ایشوریا نے سمی سے کہا کہ وہ سیکسی لفظ کو کو بدل کر خوبصورت کر دیں۔ حالاں کہ سمی نے اس کی اجازت نہیں دی۔ پھر کیا تھا مجبوراً ایشوریا کو سب سے سیکسی اداکار کا ہی نام بتانا تھا۔ اس کع بعد ایشوریا نے کہا کہ سب سے سیکسی اداکار  سلمان خان ہیں۔

 

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

گزرے زمانے کی اداکارہ شرملا ٹیگور کو اپنی پہلی فلم میں نہیں آتا تھا یہ کام، 54 سال بعد کیا انکشاف

بالی وڈ فلموں میں گانوں کا چلن کافی شروعات سے ہے۔ اب تو بالی وڈ …