سلمان خان نے فلموں میں آنے سے پہلے کیا تھا یہ کام، ملے تھے صرف 75 روپیے

بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان ان چند ستاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے فلموں اور کامیابی کے لیے بہت ہی جدوجہد اور کئی مشکلات کا سامنا کیا۔ ان کی زندگی میں بھی کئی مشکلات پیش آئیں جس میں کالے ہرن کا معاملہ بہت ہی خاص ہے۔ اس معاملے میں سلمان خان کو جہاں 5 سال کے قید کی سزا ہوئی ہے۔ 

سپر اسٹار سلمان خان ایک ایسے اداکار ہیں جن کو کبھی بہت کم پیسے ملتے تھے مگر آج وہ بالی وڈ کے ستاروں میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکار بن چکے ہیں۔سلمان کی زندگی کی ایک سچائی یہ بھی ہے کہ کبھی ان کو کام کے لیے پہلی بار محض 75 روپے ملے تھے۔

Related image

کچھ وقت پہلے سلمان خان نے پی ٹی آئی کو دیئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہوں نے اپنے آغاز سفر میں ایک ڈانس شو میں بطور بیک گراؤنڈ ڈانسر پرفارم کیا تھا جس کے لیے ان کو 75 روپے ملے تھے۔

سلمان نے اپنی فلمی سفر کا آغاز 1988 میں آئی فلم بیوی ہوتو ایسی سے کیا تھا۔ اس فلم سے ان کی کمائی کتنی ہوئی تھی اس کے متعلق کوئی جانکاری نہیں ہے البتہ ان کو اپنی دوسری فلم میں نے پیار کیا کے لیے اچھی خاصی رقم ملی تھی۔ ان کی یہ فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔

Image result for biwi ho to aisi

خبروں کےمطابق سال 2017 میں فوربس انڈیا کے 100 ٹاپ ستاروں کی فہرست آئی تھی جس میں سلمان خان ٹاپ پر تھے۔ 2016 کی لسٹ میں بھی سلمان ٹاپ پر تھے اس سال ان کی کمائی 270 کروڑ روپے تھی۔ سال 2017 میں ان کی کمائی میں تھوڑی سی گراوٹ آئی تھی لیکن پھر بھی وہ ٹاپ پر رہے۔ اس سال ان کمائی تقریباً 232 کروڑ روپے تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کالا ہرن شکار معاملہ: سلمان خان کو ہوئی 5 سال کی سزا، کورٹ میں ہی رو پڑیں دونوں بہنیں

بتادیں کہ بگ باس 11 کی لانچنگ کے دوران جب شو کے سی ای او راج نائک سے پوچھا گیا کہ کیا یہ سچ ہے کہ سلمان خان کو اس شو کے ہوسٹ کے لیے 11 کرور روپے دیئے گئے ہیں؟ اس پر راج نے کہا تھا کہ سلمان کی قیمت اتنی بھی کم نہیں ہے۔ سلمان خان اب فوربس کی فہرست میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکاروں کی لسٹ میں پہلے نمبر پر ہیں۔ اس بات سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے بگ باس سیزن11 کے لئے کافی موٹی رقم وصول کی۔

Related image

سلمان خان جہاں 2016 اور 2017 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ستاروں میں اول نمبر پرتھے وہیں انہوں نے 2016 اور 2017 میں سب سے زیادہ ایڈوانس ٹیکس بھی بھرا تھا۔ انہوں نے ان سالوں میں تقریباً 44.5 کروڑ کا ایڈوانس ٹیکس بھرا تھا۔ اس سے پہلے بھی انہوں نے سال 2015 اور 16 میں بھی 32.2 کروڑ کا ٹیکس بھرا تھا۔

 

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

گزرے زمانے کی اداکارہ شرملا ٹیگور کو اپنی پہلی فلم میں نہیں آتا تھا یہ کام، 54 سال بعد کیا انکشاف

بالی وڈ فلموں میں گانوں کا چلن کافی شروعات سے ہے۔ اب تو بالی وڈ …